Urdu News

ہندوستانی فوج کثیر القومی مشقوں میں حصہ لینے بنگلہ دیش جائے گی

ہندوستانی فوج کثیر القومی مشقوں میں حصہ لینے بنگلہ دیش جائے گی

چاراپریل سے بنگلہ دیش میں ہوگی ' شانتیر اوگروشینا – 2021 ' فوجی مشق 

آزادی کے شاندار 50 سال پورے ہونے اور بنگلہ دیش میں ، ' بابائے قوم ' شیخ مجیب الرحمن کی پیدائش کی صد سالہ تقریب پربین ممالک مشترکہ فوجی مشق ' شانتیر اوگروشینا – 2021 ' ( امن کا فرنٹ رنر) منعقد ہونا ہے۔ 4 اپریل سے 12 اپریل، 2021 تک فوجی مشق میں ہندوستانی فوج کی ڈوگرہ رجمنٹ بھی شرکت کرے گی ۔اس میں بنگلہ دیش کی فوج بھی شامل ہے رائل بھوٹان آرمی اور سری لنکن آرمی بھی شرکت کرے گی ۔پوری مشق کے دوران امریکہ ، برطانیہ ، ترکی ، سعودی عرب ، کویت اور سنگاپور کی فوج کے سپروائزر بھی موجود ہوں گے۔

وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کے 30 اہلکار ، بشمول ہندوستانی فوج کے ڈوگرہ رجمنٹ کے افسر ، جے سی او اور جوان بنگلہ دیش کا سفر کریں گے۔ ہندوستانی فوج کے دستے کے علاوہ رائل بھوٹان آرمی ، سری لنکن آرمی اور بنگلہ دیش آرمی کی ٹیمیں بھی ' مضبوط امن کیمپنگ آپریشنز ' مشق میں حصہ لیں گی۔ وزارت دفاع نے کہا کہ امریکہ ، برطانیہ ، ترکی ، سعودی عرب ، کویت اور سنگاپور کے فوجی مبصرین اس پوری مشق میں شامل ہوں گے۔ 

بھارت کی طرف سے پریکٹیشنرز ڈوگرہ رجمنٹ ہندوستانی فوج کاایک فوجی دستہ ہے ،جس کاصدر دفاتر فیض آباد اتر پردیش میں ہے۔ یہ رجمنٹ 1877 میں انگریزوں نے قائم کی تھی۔ اس رجمنٹ نے بار باردشمنوں کے دانت کھٹے کئے ہیں ۔ ہندوستانی فوج میں اس رجمنٹ کا نام ملک کے سب سے خطرناک فوجی دستہ کی حیثیت سے لیا جاتا ہے۔

Recommended