ہندوستانی وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں امریکی وزیرِ خارجہ سے ملاقات کی
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے واشنگٹن میں کل رات امریکی وزیرِ خارجہAntony Blinken سے ملاقات کی۔ ایک ٹوئیٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ دوطرفہ تعاون اور علاقائی و عالمی معاملات کے مختلف پہلوؤں پر نتیجہ خیز بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت-بحر الکاہل، Quad، افغانستان، میانما، اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے معاملات اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے بارے میں بات چیت کی۔
انھوں نے کہا کہ بات چیت میں بھارت-امریکہ ویکسین شراکت داری پر بھی توجہ دی گئی، جس کا مقصد اور زیادہ فراہمی اور سپلائی کو یقینی بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اِس بات چیت سے ہماری اہم شراکت داری، اور زیادہ ٹھوس ہوگئی ہے اور تعاون کا ہمارا ایجنڈہ اور بھی وسیع ہوگیا ہے۔
جنابBlinken نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور بھارت اپنے وقت کے، بہت سے سب سے زیادہ اہم اور اپنے شہریوں کی زندگیوں پر گہرا اثر ڈالنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کےلیے مل کر کام کررہے ہیں۔
جنابBlinken نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان شراکت داری اہم ہے۔ یہ مضبوط ہے اور اِس کے نتیجہ خیز ہونے میں اضافہ ہورہا ہے۔ اِس سے پہلے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے واشنگٹن میں امریکی وزیرِ دفاعLloyed Austin سے بھی ملاقات کی تھی۔
جے شنکر نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کی ، وبا سے متعلق تعاون پر تبادلہ خیال کیا
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امریکی وزیر خارجہ انتونیو بلنکن سے خصوصی طور پر کورونا وبا کے دوران تعاون کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
مذاکرات سے قبل ، دونوں رہنماوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے مابین گذشتہ برسوں میں مستقل طور پر رشتے مضبوط ہوئے ہیں۔ جے شنکر نے کہا کہ ہم نے بہت سارے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تعلقات مستقل طور پر مستحکم ہورہے ہیں اور آنے والے دنوں میں بھی یہ حکم جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مشکلات کے اس دور میں ہندوستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر بائیڈن انتظامیہ کے مشکور ہیں۔
اسی طرح کے جذبات کا اظہار امریکی وزیر خارجہ نے بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے وبا کے ابتدائی مرحلے کے دوران امریکہ کو امداد دی تھی ، جسے ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں۔ اب جب ہندوستان کو مدد کی ضرورت ہے تو امریکہ اس کے ساتھ کھڑا ہے۔ بھارت اور امریکہ مل کر دنیا کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک اس وبا کا مقابلہ کرنے میں بھی ساتھ ہیں۔قبل ازیں وزیر خارجہ جے شنکر نے امریکی وزیر دفاع اور کابینہ کے دیگر اہم وزرا سے ملاقات کی۔