Urdu News

مالدیپ کے وزیر خارجہ باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کےلیے دو روزہ دورے پر آج بھارت پہنچ رہے ہیں

مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد

مالدیپ کے وزیر خارجہ باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کےلیے دو روزہ دورے پر آج بھارت پہنچ رہے ہیں

مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کےلیے دو روزہ دورے پر آج بھارت پہنچ رہے ہیں۔ نئی دلّی میں اپنے دورے کے دوران وہ کل وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما آپسی مفاد کے باہمی علاقائی اور بین الاقوامی اُمور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 وزیر خارجہ عبدالہ شاہد عالمی وباکے بعد شمسی توانائی اور عوامی صحت کے لیے مالیہ فراہم کرنے سے متعلق ورچوئل طریقے سے منعقد ہونے والے رائے سینا مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

مالدیپ بھارت کا بھارت بحرالکاہل خطے میں ایک کلیدی پڑوسی ملک ہے اور خطے میں سب کےلیے تحفظ اور ترقیSagar کے وزیراعظم وژن میں ایک مرکزی اور خصوصی مقام رکھتا ہے۔توقع ہے کہ جناب شاہد کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان قریبی، باہمی تعاون تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔

Recommended