عالمی

وزیر اعظم آج جی 20 اجلاس کا لوگو، تھیم اور ویب سائٹ لانچ کریں گے

نئی دہلی، 08 نومبر (انڈیا نیریٹو)

 وزیر اعظم نریندر مودی8 نومبر بروز منگل کی شام 4:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہندوستان کی زیر صدارت ہونے والے جی ۔20 اجلاس کے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کی نقاب کشائی کریں گے۔

ہندوستان 1 دسمبر 2022 سے جی۔ 20 کی صدارت سنبھالے گا۔

وزیر اعظم کے وژن کی رہنمائی میں، ہندوستان کی خارجہ پالیسی عالمی سطح پر قائدانہ کردار ادا کرنے کے وژن کے ساتھ ابھر رہی ہے۔ اس سمت میں ایک اہم قدم کے طور پر، ہندوستان 1 دسمبر 2022 سے جی۔ 20 کی صدارت سنبھالے گا۔ جی 20 کی صدارت ہندوستان کو بین الاقوامی اہمیت کے اہم مسائل پر عالمی ایجنڈے میں حصہ ڈالنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گی۔ ہماری جی 20 صدارت کے یہ لوگو، تھیم اور ویب سائٹس ہندوستان کے پیغام اور دنیا کے تئیں اس کی وسیع تر ترجیحات کی عکاسی کریں گے۔

جی 20 بین الاقوامی اقتصادی تعاون کا ایک بڑا فورم ہے، جو عالمی جی ڈی پی کا تقریباً 85 فیصد، عالمی تجارت کا 75 فیصد سے زیادہ اور دنیا کی تقریباً دو تہائی آبادی کی نمائندگی کرتا ہے۔ جی۔ 20 کی صدارت کے دوران، ہندوستان ملک بھر میں مختلف مقامات پر 32 مختلف شعبوں سے متعلق تقریباً 200 میٹنگیں کرے گا۔ اگلے سال ہونے والا جی 20 سربراہی اجلاس بھارت کی میزبانی میں ہونے والے اعلیٰ سطحی بین الاقوامی سربراہی اجلاسوں میں سے ایک ہوگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago