Urdu News

شہدا کی قربانیاں قوم کی یادوں میں ہمیشہ تازہ رہیں گی: صدر شیخ خلیفہ

شہدا کی قربانیاں قوم کی یادوں میں ہمیشہ تازہ رہیں گی: صدر شیخ خلیفہ

ابوظہبی،30نومبر(انڈیا نیرٹیو)

یوم یادگار کے موقع پر صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اپنے ان ہیروز کا ہمیشہ مقروض رہے گا جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔.مسلح افواج کے میگزین 'نیشن شیلڈ' کو دیے گئے ایک پیغام میں شیخ خلیفہ نے کہا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں وطن کے ضمیر اور ہماری قومی یادوں میں ہمیشہ انمٹ رہیں گی۔ ان کے بہادری کے کارنامے قوم کی شان وشوکت، استحکام اور روشن مستقبل کی جانب مستحکم پیش قدمی کو یقینی بنانے کے لیے ایک جذبے کے طور مہمیز بخشتے رہیں گے۔

اپنے بیان میں شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان نے کہا کہ امریٹس کی گولڈن جوبلی مناتے ہوئے، آئیے سب مل کر وطن کے شہداء کو سلام پیش کریں، جنہوں نے اپنے پاکیزہ خون اور قربانیوں سے، اپنی قوم کے دفاع، خودمختاری کے تحفظ کے لیے روشن باب تحریر کیے۔ آزادی کو برقرار رکھتے ہوئے وہ ہمارے قومی پرچم کو ہر محاذ پر بلند رکھنے کے لیے پر عزم تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت شہداء کے بچوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ وفادار رہے گی۔ ہم ایک ایسی قوم ہیں جو قربانی اور بہادری کی اقدار کو سراہتی ہے۔شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان نے مزید کہا کہ تیس نومبر کا دن عزت افزائی اور وفاداری کا دن ہے جس پر ہماری قوم‘ قیادت اور عوام فخر کے ساتھ قربانیوں کی اقدار اور اپنے شہداء کی بہادری کا اظہار کرتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کا جھنڈا طاقت، فخر اور ناقابل تسخیر ہونے کی علامت ہے۔ اس دن ہمارے مرد اور خواتین ان لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری سرزمین کی خودمختاری کے تحفظ میں اپنی جانیں قربان کردیں۔انہوں نے کہا کہ عظیم قومیں عزم، قیادت اور بڑی قربانیوں سے بنتی ہیں، جس کی بدولت ہم اپنے استحکام، اتحاد اور ہم آہنگی کو مضبوط کرتے ہیں، تاکہ مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نھیان اور ان کے بھائیوں، بانیان، کی طرف سے قائم کی گئی مملکت کی حفاظت کریں۔شیخ خلیفہ نے کہا کہ ہم اپنی بہادر مسلح افواج کے سپاہیوں، افسروں اور رہنماوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور سکیورٹی سروسز کے تمام ارکان کو جو ہماری قوم کی کامیابیوں کی حفاظت کرتے ہوئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ ہم اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جو ملک کے اندر اور باہر قومی فریضے کے تمام شعبوں بشمول ترقی، خدمات، انسانی ہمدردی کے کاموں اور صحت کے شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔

Recommended