Urdu News

اسپوتنک وی کی دوسری کھیپ روس سے ہندوستان پہنچی

اسپوتنک وی کی دوسری کھیپ روس سے ہندوستان پہنچی

اسپوتنک وی کی دوسری کھیپ روس سے ہندوستان پہنچی

حیدرآباد ، 16 مئی (انڈیا نیرٹیو) 

روس کی کورونا ویکسین اسپوتنک وی کی دوسری کھیپ بھارت پہنچ گئی ہے۔ ویکسین کی دوسری کھیپ اتوار کے روز حیدرآباد میں اتاری گئی۔ حیدرآباد کے شمس آباد ہوائی اڈے پر ایک خصوصی اڑان سے ٹیکے کی 60,000 خوراکیں لائی گئیں۔ اس سے پہلے یکم مئی کو 1.50 لاکھ خوراک کی پہلی قسط بھارت پہنچی۔

اس موقع پر ، بھارت میں روس کے سفیر نیکولائی کدا شیف نے کہا کہ کووڈ کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اس کی تیاری آہستہ آہستہ بھارت میں اس کی پیداوار کو سالانہ 85 کروڑ خوراک تک بڑھانے کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں سنگل ڈوز اسپوتنک لائٹ ویکسین جلد دستیاب کرانے کی کوشش کئے جا رہے ہیں ۔ جلد ہی بازاروں میں تقسیم شروع ہو جائے گی ۔ روس میں ماہرین نے اعلان کیا ہے کہ کووڈ۔19 کے نئے اسٹرین کا مقابلہ کرنے میں بھی یہ کارگر ثابت ہوئی ہے۔

بھارت میں استعمال ہونے والی پہلی غیر ملکی ساختہ ویکسین آگئی ہے۔ جمعہ کو حیدرآباد میں اسپوتنک وی کے ساتھ ٹیکہ لگانے کا آغاز ہوا۔ ریڈی لیبز کمپنی کے سینئر آفیسر دیپک سپرا کو پہلی ویکسین دی گئی۔ ہندوستان میں فی الحال اس کی قیمت 995 روپے ہے ، لیکن مقامی طور پر پیداوار شروع ہونے کے بعد قیمتوں میں کچھ کمی واقع ہوسکتی ہے۔

Recommended