Categories: عالمی

طالبان نے امریکی فوج کے مقامی ترجمان کا سرقلم کردیا

کابل،24جولائی(انڈیا نیرٹیو)

امریکی ٹی وی نیٹ ورک ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان نے ایک افغان مترجم کو امریکی فوج کے ساتھ کام کرنے کی پاداش میں قتل کر دیا۔سی ای این این کے مطابق یہ واقعہ 12 مئی کا ہے جب 32 سالہ سہیل پردیس کو افغانستان کے دارالحکومت کابل سے خوست کے علاقے میں اپنی بہن کو لینے گیا تھا۔پانچ گھنٹوں کے اس سفر کے دوران جب 32 سالہ پردیس صحرا کے پار جارہا تھا کہ طالبان کے بندوق برداروں نے ایک چوکی پر اس کی گاڑی کو روکا۔ اس دوران انہوں نے وہاں گاڑی کو تیزی سے بھگانے کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔ اس کے بعد طالبان نے گاڑی پر فائرنگ کی اور سہیل پردیس کو گاڑی سے اتار کر گولیاں مارکر قتل کر دیا۔

تاہم ہلال احمر نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ طالبان نے ان کی کار پر گولی چلائی جس کی وجہ سے کار رک گئی۔ اس کے بعد طالبان شدت پسندوں اسے گھسیٹ کر باہر نکالا اور اس کا سر کاٹ دیا۔ایک دوست اور ساتھی کارکن نے ’سی این این‘ کو بتایا کہ پردیس نے اپنی موت سے چند دن پہلے ہی انہیں بتایا تھا کہ انہیں طالبان کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ یہ دھمکیاں اس وقت ملنا شروع ہوئیں جب پتا چلا کہ سہیل 16 ماہ سے امریکی فوج کے ترجمان کے طور پر کام کر رہا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اسے بتا رہے تھے کہ آپ امریکیوں کے جاسوس ہیں۔ آپ امریکیوں کی نگاہ ہیں اور ہم آپ کو اور آپ کے کنبہ کو قتل کر دیں گے۔امریکی محکمہ خارجہ نے طالبان کی نشانہ بنانے اور امریکی ترجمان کے ساتھ کام کرنے والے افغان مترجموں پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

افغان ایئر فورس کو مشکلات، ایک تہائی جہاز ناکارہ

طالبان کے خلاف جنگ میں افغان ایئر فورس شدید مسائل کا شکار ہو گئی ہے، افغان ایئر فورس کے ایک تہائی جہاز اڑنے کے قابل نہیں رہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فاضل پرزوں کی کمی اور امریکی ٹیکینکل اسٹاف کی روانگی سے افغان ایئر فورس کو مشکلات کا سامنا ہے۔افغان ایئر فورس کے پاس امریکا کے دیئے گئے گائیڈڈ راکٹس بھی ختم ہو گئے، افغان ایئر فورس کے مؤثرنہ رہنے سے طالبان کی پیش قدمی روکنے میں مسائل کا سامنا ہے۔

امریکی فضائی حملوں میں کمی بھی طالبان کی پیش قدمی کی وجہ قرار دی جا رہی ہے۔طالبان کے ہاتھوں افغان پائلٹوں کے قتل سے بھی افغان ایئر فورس مشکلات کا شکار ہے۔

اس حوالے سے پارلیمانی ڈیفنس کمیٹی کے چیئرمین حیدر افضالی کا کہنا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے روسی ساختہ کچھ ہیلی کاپٹر بھی گرائے ہیں۔رکنِ افغان پارلیمنٹ ناہید فرید کا کہنا ہے کہ جہاز نہ اڑے اور طالبان کے اجتماعات کو نشانہ نہ بنایا تو طالبان مضبوط ہو کر شہروں پر حملے کر دیں گے۔رکنِ افغان پارلیمنٹ اجمل رحمانی کا کہنا ہے کہ ہمیں ایئر فورس کے لیے امریکی مدد کی ضرورت ہے، پہلے 80 سے 90 فیصد فضائی حملے امریکی اور اتحادی کرتے تھے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ 20 ڈرونز سمیت امریکی افواج کی واپسی سے فضائی حملے ممکن نہیں رہے۔اجمل رحمانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان نے مزید راکٹس اور ڈرونز کی درخواست کی ہے، لیکن بتایا گیا ہے کہ اس میں وقت لگے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago