Urdu News

طالبان نے کابل یونیورسٹی کا نام تبدیل کرنے کے بعد اب وائس چانسلر کو ہٹایا

طالبان نے کابل یونیورسٹی کا نام تبدیل کرنے کے بعد اب وائس چانسلر کو ہٹایا

طالبان حکومت کے فیصلے کے خلاف 70 اساتذہ نے احتجاجا استعفیٰ دے دیا

طالبان نے بدھ کے روز کابل یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد عثمان بابوری کو ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ محمد اشرف غیرت کا تقرر کیا گیا ہے۔ غیرت کی تعلیمی لیاقت صرف گریجوئیشن ہے۔ گذشتہ طالبان حکومت میں غیرت نے وزارت تعلیم میں کام کیا تھا۔

طالبان حکومت کے اس فیصلے کے خلاف 70 اساتذہ نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا ہے۔ عام لوگ بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اس فیصلے کی شدید مخالفت کر رہے ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق لوگوں کو ایک تجربہ کار استاد اور ایڈمنسٹریٹر کی جگہ بی اے پاس کی تقرری پر اعتراض ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس عہدے پر تقرری کے لیے بہت سے تجربہ کار اور اہل لوگ موجود تھے جنہیں نظر انداز کرتے ہوئے یہ تقرری من مانے طور پر کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل پیر کے روز طالبان حکومت نے باضابطہ طور پر یونیورسٹی کا نام تبدیل کر دیا ہے۔ اس کا نام سابق افغان صدر برہان الدین ربانی کابل یونیورسٹی تھا جسے تبدیل کر کے طالبان نے اب اسکا نام کابل ایجوکیشن یونیورسٹی رکھ دیا ہے۔

Recommended