Urdu News

ناسا کی تکنیکی کمان ہندوستان نژاد شخص کو سونپی گئی،اےسی چارنیہ چیف ٹیکنالوجسٹ مقرر

ناسا نے اپنی تکنیکی کمان ہندوستانی امریکی ایرو اسپیس ماہر اے سی چارنیہ کو سونپی

امریکی خلائی ایجنسی نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کی تکنیکی کمان  ایک ہندوستان نژاد شخص کو سونپ دی گئی ہے۔ ہندوستانی نژاد سائنسدان اے سی چارانیہ کو ناسا کا چیف ٹیکنالوجسٹ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے رسمی طور پر نئی ذمہ داری کا حلف اٹھا کر کام سنبھال لیا۔

ناسا نے اپنی تکنیکی کمان ہندوستانی امریکی ایرو اسپیس ماہر اے سی چارانیہ کو سونپ دی ہے۔ وہ ٹیکنالوجی پالیسی اور خلائی پروگراموں پر ناسا کے چیف بل نیلسن کے پرنسپل ایڈوائزر کے طور پر کام کریں گے۔

 ناسا کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اے سی چارنیہ ناسا کے چھ مشنوں کی ضروریات کے ساتھ ایجنسی کی ٹیکنالوجی کی سرمایہ کاری کی نگرانی کریں گے۔ نیز وفاقی ایجنسیوں، نجی شعبے اور بیرونی شراکت داروں کے ساتھ ٹیکنالوجی کے تعاون کی نگرانی کریں گے۔

اس اعلان کے بعد چارانیہ نے ایک تقریب میں حلف لے کر نئی ذمہ داری سنبھالی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی ذمہ داری کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

چارانیہ نے کہا کہ 21ویں صدی میں ہم جس قسم کی ترقی چاہتے ہیں اس کا انحصار اپنے مشن کو انجام دینے کے لئے ٹیکنالوجی کے ساتھ صحیح پورٹ فولیو کے انتخاب پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناسا کے اندر اور باہر ناقابل یقین مواقع موجود ہیں۔ اب وہ خلائی اور ہوا بازی کی ترقی کے لئے کام کرنے کے منتظر ہیں۔

ناسا میں شامل ہونے سے پہلے، چارانیہ نے امریکہ میں ریلائبل ربوٹکس کارپوریشن میں نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایرو اسپیس کمپنی بلیو اوریجن کے بلیو مون لونر لینڈر پروگرام اور ناسا کے ساتھ کئی ٹیکنالوجی مشن پربھی کام کیا ہے۔

Recommended