Urdu News

بھارت اور بحرین کے درمیان اعلیٰ مشترکہ کمیشن کی تیسری میٹنگ نئی دہلی میں منعقد

@DrSJaishankar

بھارت اور بحرین کے درمیان اعلیٰ مشترکہ کمیشن کی تیسری میٹنگ نئی دہلی میں منعقد

بھارت اور بحرین کے درمیان اعلیٰ مشترکہ کمیشن کی تیسری میٹنگ کَل نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور بحرین کے اُن کے ہم منصب ڈاکٹر عبدالطیف بن رشیدAl Zayani نے اِس میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ انہوں نے توانائی، بنیادی ڈھانچے، صحت، دفاع اور ڈیجیٹل شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے علاقائی صورت حال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں لیڈروں نے بھارت اور بحرین کے درمیان قریبی اور طویل شراکت داری کے تئیں عزم کا اظہار کیا۔

Recommended