Urdu News

وہ وقت دور نہیں جب ہم امریکہ کا مسلمان صدر بھی دیکھیں گے: امریکی میئر

امریکہ کے شہر ہیوسٹن کے میئر سلوسٹر ٹرن

واشنگٹن،14اپریل (انڈیا نیرٹیو)

امریکہ کے شہر ہیوسٹن کے میئر سلوسٹر ٹرنر کا کہنا ہے کہ مسلمان امریکی معاشرے کا کلیدی حصہ ہیں، وہ وقت دور نہیں جب ہم امریکہ کا مسلمان صدر بھی دیکھیں گے۔شہر ہیوسٹن کے میئر سلوسٹر ٹرنر کی میزبانی میں امریکہ کے سب بڑے افطار ڈنر کا اس سال بھی شاندار  انعقاد کیا گیا۔اس افطار پارٹی میں مسلم سسٹر سٹیز بشمول ہیوسٹن 50 سے زائد تنظیموں کے اشتراک سے بے یو سٹی ایونٹ سینڑ میں منعقد ہونے والے ہیوسٹن افطار ڈنر میں رکن کانگریس ایل گرین، منتخب نمائندوں اور غیر ملکی سفارت کاروں سمیت دو ہزار افراد کی شرکت۔

رکن کانگریس ایل گرین نے اس موقع پر ایک دہائی سے افطار ڈنر کے منظم پر واشنگٹن ڈی سی  پر لہرانے والا امریکی پرچم اور کانگریسی تعریفی اسناد بھی منتظمین کو پیش کیں جو کہ ہر سال گراں قدر مالی تعاون کرنے والے آئل ٹائیکون جاوید انور، اعزازی چیئر نصرو روپانی، آئمن کبیر اور افطار کے کو آرڈینیٹر سعید شیخ نے وصول کی۔   ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا کوئی بھی شہر اس وقت تک عظیم شہر نہیں قرار دیا جاسکتا جب تک کی وہاں کس نہ کسی سطح پر مسلمانوں کی نمائندگی نہ ہو، کیوں کہ مسلمان امریکی معاشرے کا کلیدی حصہ ہیں۔ افطار ڈنر کے موقع پر رکن کانگریس ایل گرین نے افطار کی انتظامی کمیٹی کو تعریفی شیلڈ پیش کی، اس موقع پر انہوں نے  امریکی مسلمانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ افطار ڈنر کے چیف پیٹرن ممتاز آئل ٹائیکون جاوید انور نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مئیر ہیوسٹن کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ افطار ڈنر کے کوآرڈینیٹر سعید شیخ نے اس موقع پر ہر سال افطار ڈنر کیلے گراں قدر مالی تعاون ہر جاوید انور سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ سال افطار ڈنر کے لیے جارج براؤن کنوینشن سینٹر میں 3 ہزار افراد کے لیے انتظامات کیے جائیں گے۔

افطار ڈنر سے بزنس ٹائیکون نصرو روپانی، ISGHکے صدر آئمن کبیر، مسرور جاوید خان اور دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا افطار ڈنر میں گورنرز ٹیکساس گریگ ایبٹ کا امریکی مسلمانوں کے لیے رمضان کی مبارک باد کا ویڈیو پیغام بھی بڑی اسکرین پر دکھایا گیا۔

Recommended