Urdu News

متحدہ عرب امارات نے 21 جولائی تک بھارت سمیت 14 ممالک کے لیے ہوائی سفر معطل کیا

متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے 21 جولائی تک بھارت سمیت 14 ممالک کے لیے ہوائی سفر معطل کیا

دبئی 28جون (انڈیا نیرٹیو)

متحدہ عرب امارات کے شہری ہوا بازی کے محکمہ نے21 جولائی تک بھارت سمیت 14 ممالک کے لیے ہوائی سفر معطل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔بھارت کے علاوہ دیگر 13 ممالک میں لائبیریا ، نامیبیا ، سیرا لیون ،جمہوریہ کانگو ، یوگانڈا ، زامبیا ، ویتنام ، پاکستان ، بنگلہ دیش ، نیپال ، سری نکا ، نائجیریا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ تاہم کارگو فلائٹس کے علاوہ بزنس اور چارٹر پروازیں کام کرتی رہیں گی۔

درصل متحدہ عرب امارات کی دبئی ریاست کی مقامی انتطامیہ نے بھارتی شہریوں کے لیے 23 جون سے سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان  کیا تھا، لیکن اس کے لیےشرط یہ تھی کہ انہیں متحدہ عرب امارات حکومت سے منظور شدہ ویکسین کی دو خوراکیں مل چکی ہوں۔ یعنی ان کا ویکسی نیشن اس ویکسین سے کیا گیا ہو جسے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی بھی منظوری حاصل ہو۔ اس سے بھارت مسافروں میں امید کی لہر دوڑ گئی تھی کہ اب وہ یو اے ای کا سفر کر سکیں گے۔ اس کو مزید تقویت اس وقت ملی جب دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 سے ائیر انڈیا کی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔ جس سے تارکین وطن اس غلط فہمی کا شکار ہو گئے کہ  اب دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ پروازیں دوبارہ شروع ہو رہی ہیں۔

لیکن اب متحدہ عرب امارات حکومت کے نئے نوٹیفیکیشن نے ان تمام غلط فہمیوں کا ازالہ کردیا ہے۔ یعنی 21 جولائی تک پروازیں معطل رہیں گی۔متحدہ عرب امارات نے کووڈ 19 معاملات میں اضافے کے بعد بھارت سے آنے والی تمام پروازوں کوگزشتہ 24 اپریل کو پہلی مرتبہ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا تب سے اس میں توسیع کی جا رہی ہے۔ اس سفر پر پابندی جو ابتدا میں 10 دن کے لئے تھی اس کے بعد سے اس میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔

Recommended