Urdu News

برطانیہ نے ٹراویول ایڈوائزی میں کی تبدیلی، ہندوستان کی سختی کا اثرکیسے برطانیہ پر؟

برطانیہ نے ٹراویول ایڈوائزی میں کی تبدیلی، ہندوستان کی سختی کا اثرکیسے برطانیہ پر؟

لندن، 03 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستانیوں کے لئے برطانیہ سفر پر 10 دن کی لازمی قرنطینہ کی پالیسی پرہندوستان کے سخت موقف کے بعد برطانوی حکومت نے اپنی ٹریول ایڈوائزری تبدیل کر دی ہے۔

برطانوی حکومت نے ہفتے کے روز اپنی ٹریول ایڈوائزری (آفیشل ایڈوائزری) کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایڈوائزری پیر سے نافذ العمل ہوگی۔ برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ وہ مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے ہندوستانی حکام سے رابطے میں ہے۔

برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس (ایف سی ڈی او) کی طرف سے جاری کردہ ایک ایڈوائزری میں ہندوستان سے برطانیہجانے والے افراد کو لازمی طور پر 10 روزہ قرنطینہ اور آٹھویں دن اضافی کورونا ٹیسٹ سے گزرنے کیلئے کہا گیاتھا۔

 ہندوستان نے برطانیہ کی طرف سے ہندوستانی مسافروں پرقرنطینہ کی پابندیوں کے بعد جوابی پابندی کا اعلان کیا ہے۔ہندوستانی حکومت کے اعلان کے ایک دن بعد برطانیہ کی ایڈوائزری کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ ہندوستان کے اعلان کے بعد، برطانیہ سے ہندوستان آنے والے تمام برطانوی شہریوں کو پیر سے 10 دن کے قرنطینہ سے گزرنا پڑے گا۔ بھلے ہی  ان کی ویکسی نیشن کی صورتحا ل جو کچھ بھی ہو۔برطانوی شہریوں کو جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان آنے والے تمام مسافروں کو ان کی ویکسی نیشن کی صورتحال سے قطع نظر، ہوائی اڈے پر اپنی قیمت پر کورونا ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔

اس کے علاوہ، وہ جس ایڈریس پر جائیں گے وہاں انہیں دس دن کے لیے لازمی طور پر قرنطینہ کرنا پڑے گا۔ یہی نہیں، ایسے تمام مسافروں کو ریاستی/ضلعی صحت افسران اپنے قرنطینہ کے دوران باقاعدگی سے مانیٹر کریں گے۔

Recommended