Urdu News

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر 26 سے 28 مارچ کے دوران دبئی کا دورہ کریں گے

اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

 

نئی دہلی، 25 مارچ 2022:

اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر 26 سے 28 مارچ کے دوران دبئی کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہوں گے۔ اس دوران وزیر موصوف سنیما نمائش اور ٹیلی ویژن کی دنیا کی معروف شخصیات کے ساتھ سی ای او گول میز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وہ دبئی ایکسپو میں انڈیا پویلین کا بھی دورہ کریں گے جہاں میڈیا اور انٹرٹینمنٹ ویک پورے ہفتے سے جاری ہے۔ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اس دورے کے دوران وزرا اور صنعتی رہ نماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

ہفتہ کو سی ای او گول میز کانفرنس میں وی او ایکس سینما کے سی ای او جناب اگنس لاہود؛ جناب ستیہ جیت پندھارکر، سی او او – اسٹار سینما؛ جناب اجے سیٹھی، بانی ایم ڈی – چینل 2 گروپ؛ جناب وویک سیٹھیا اور اے آر این گروپ کے جناب میتھیو جانسن نیز اسٹار ٹی وی کے بین الاقوامی کاروبار کے سربراہ جناب سدھیر ناگپال شرکت کریں گے۔

اتوار 27 کو مارچ 2022، جناب ٹھاکر دبئی ایکسپو میں انڈیا پویلین کا دورہ کریں گے جس میں وہ تقریب " بھارتی میڈیا اور تفریحی صنعت کا جشن اور انھیں گلوبل بنانا" میں شرکت کریں گے۔ اس دورے کے دوران ممتاز فلمی ہستی جناب رنویر سنگھ کے وزیر کے ساتھ شامل ہونے کا امکان ہے۔ وزیر پویلین کے دورے کے میں اس شعبے کے بہت سے رہ نماؤں سے بات چیت کریں گے۔ جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر 28 مارچ کو ایکسپو میں دبئی فلم اینڈ ٹی وی کمیشن، دبئی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈ ممبر جناب جمال الشریف سے ملاقات کریں گے۔

امکان ہے کہ وزیر موصوف اس شعبے میں بھارت کے مفادات کو فروغ دینے کے لیے متعدد لوگوں سے ملاقات کریں گے۔ مجوزہ ملاقاتوں میں عزت مآب شیخ سرور بن محمد بن خلیفہ النہیان شامل ہیں۔ اور نورا بنت محمد الکابی عزت مآب وزیر ثقافت و نوجوانان، عزت مآب ریم ابراہیم الہاشمی، بین الاقوامی تعاون کے وزیر مملکت، بین الاقوامی انسانیت نواز شہر (آئی ایچ سی) کے بورڈ کے رکن اور دبئی کے محکمہ سیاحت و تجارت مارکیٹنگ (دبئی سیاحت) کے ڈائریکٹر جنرل عزت مآب ہلال سعید المری النہیان؛ شارجہ میڈیا سٹی (شمس) کے چیئرمین ڈاکٹر خالد عمر المدفہ۔ محکمہ ثقافت و سیاحت کے چیئرمین اور چیئرمین ٹوفور54 جناب شہاب الحمادی، منیجنگ ڈائریکٹر – شارجہ میڈیا سٹی (شمس)؛ مسٹر ملیک الملیک، گروپ کے سی ای او – ٹیکام گروپ؛ ٹی ای سی او ایم گروپ دبئی میں دبئی میڈیا سٹی، دبئی اسٹوڈیو سٹی اور دبئی پروڈکشن سٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب ماجد السوویدی؛ جناب سہیل گالادری، شریک چیئرمین – گالادری برادرز گروپ؛ جناب عبداللہ بن خلیفہ العطیہ، چیئرمین – گلف نیوز؛ ولید بن ابراہیم الابراہیم، بانی اور چیئرمین – مشرق وسطیٰ نشریاتی مرکز (ایم بی سی) سے ملاقاتیں شامل ہیں۔

Recommended