Urdu News

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی عمران حکومت سے ایک ارب ڈالر کی فوری واپسی کامطالبہ کیا

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی عمران حکومت سے ایک ارب ڈالر کی فوری واپسی کامطالبہ کیا


متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی عمران حکومت سے ایک ارب ڈالر کی فوری واپسی کامطالبہ کیا

اسلام آباد 12 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

 متحدہ عرب امارات (یونائٹیڈ عرب امارات) کا نیا حکم پاکستان کے لئے بڑی پریشانی کا سبب بن گیا ہے ، جو شدید معاشی بدحالی کے دور سے گزر رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے فوری طور پر ایک ارب ڈالر واپس کرنے کو کہا ہے ، جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ہے۔

متحدہ عرب امارات کے اس سخت موقف کے بعد ، حکومت پاکستان کے سربراہ ، عمران خان کے ہاتھ پاوں پھول گئے ہیں۔ اس سے پہلے سعودی عرب کی پاکستان پر سختی کرنے پرپاکستان نے چین سے مدد کی درخواست کی تھی۔ اس بار چین کی طرف سے بھی مدد ملنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمع فنڈز کی مدت پوری ہوچکی ہے ، اس لئے اس کامطالبہ کیا جارہا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سخت موقف کے بعد حکومت پاکستان نے منانے کی کوشش شروع کردی ہے۔

پاکستان کی معاشی حالت اوربین الاقوامی سطح پر لیا جانے والا قرض اور پچھلے کئی سالوں سے اس کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے حکومت پر بوجھ بڑھتا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ چین سے بھاری قرض لینا بھی اس کے لیے ایک مسئلہ بن گیا ہے۔ کورونا وبا کے بعد پاکستان دیوالیہ پن کے دہانے پر ہے۔ 

سعودی عرب نے بھی پاکستان کے بارے میں سخت موقف اختیار کیا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں تلخی کی وجہ کشمیر پر پاکستانی رہنماوں کی بیان بازی ہے۔

Recommended