Urdu News

اقوام متحدہ نے شومبی شارپ کو ہندوستان کا ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر مقرر کیا

اقوام متحدہ نے شومبی شارپ کو ہندوستان کا ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر مقرر کیا

نیویارک، امریکہ

حکومت ہند سے منظوری ملنے کے بعد امریکہ کے شومبی شارپ کو ہندوستان میں اقوام متحدہ کا ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ تقرری اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کی ہے۔

شارپ 25 سال سے زیادہ عرصے سے بین الاقوامی سطح پر جامع اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں آرمینیا میں اقوام متحدہ کے ' ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر ' کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ یواین ڈی پیUNDPمیں کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔اقوام متحدہ میں شامل ہونے سے پہلے، شارپ نے زمبابوے میں بین الاقوامی غیر منافع بخش تنظیم ' انٹرنیشنل کیئر ' کے ساتھ بھی کام کیا۔

شارپ کو روسی اور انگریزی زبان کی اچھی سمجھ ہے۔ انہوں نے نیشنل میڈیکل یونیورسٹی آف ساؤتھ افریقہ سے ایچ آئی وی/ایڈز مینجمنٹ میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ حاصل کیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے کولوراڈو یونیورسٹی سے معاشیات میں ماسٹر ڈگری اور کنساس یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔

Recommended