Urdu News

امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف سخت رخ اختیار کیا

امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف سخت رخ اختیار کیا

نئی دہلی، 14 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

امریکہ نے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کی ضرورت پر زو ردیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی کہا ہے کہ ان کا ملک افغانستان میں اپنے نئے کردار پر بھی غور کر رہا ہے۔

امریکی کانگریس کی ایک کمیٹی کے سامنے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری آف اسٹیٹ نے کہا کہ ہم آنے والے ہفتوں میں ہی پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کا جائزہ لینے جا رہے ہیں۔ بلنکن نے کہا کہ پاکستان کے’بہت سے مفادات ہیں اور ان میں سے کچھ ہم سے متصادم ہیں۔‘

انٹونی بلنکن نے خارجہ امور کمیٹی کے سامنے پاکستان کے ساتھ امریکی تعلقات کے نکات پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں پاکستان افغانستان کے مستقبل کولے کرگھیرابندی کر رہا ہے۔ یہ وہی ملک ہے، جو طالبان کے لوگوں کو پناہ دیتا رہا ہے۔ یہ وہی ہے جو دہشت گردی کے خلاف کئی بار ہمارے ساتھ رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں یہ بھی دیکھنا ہے کہ پاکستان نے 20 سال تک کیا کردار ادا کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم مستقبل میں اپنے کردار پر بھی غور کریں گے۔ انہوں نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے فیصلے کا دفاع کیا۔ بلنکن نے کہا کہ طویل عرصے تک وہاں رہنے سے کچھ بھی تبدیل نہیں ہوگا۔

Recommended