Urdu News

امریکہ نے آئل ٹینکر قبضے میں لینے سے متعلق ایران کا دعویٰ مسترد کردیا

امریکہ نے آئل ٹینکر قبضے میں لینے سے متعلق ایران کا دعویٰ مسترد کردیا

امریکی حکام نے ایران کی جانب سے آئل ٹینکر قبضے میں لینے سے متعلق دعوے کو مسترد کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے ادارے پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں آئل ٹینکر قبضے میں لینے سے متعلق ایرانی دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے آئل ٹینکر کو روکنے کے لیے ہیلی کاپٹر سے پیچھا کرنے سمیت تصادم کے الزامات غلط ہیں، امریکی افواج نے کسی بھی ایرانی تیل بردار جہاز کو قبضے میں نہیں لیا۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب    ایرانی میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس کی بنیاد پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی فوج نے ایرانی تیل سے بھرے جہاز کو اعمان کے پانیوں میں ضبط کر لیا تھا اور اس میں موجود تیل دوسرے ٹینکر میں منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ایرانی میڈیا نے  دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی بحریہ نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے بر وقت کارروائی کی اور چرائے گئے جہاز کو واپس ایرانی پانیوں میں لے آئی۔ ایرانی میڈیا کا مزید  دعویٰ ہے کہ امریکی فوج نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ایرانی جہاز کا پیچھا کیا اور جنگی جہاز نے راستہ روکنے کی کوشش کی، اسے بھی ناکام بنا دیا گیا۔

Recommended