Urdu News

وائٹ ہاؤس نے تین دنوں میں دوسری بار ہندوستان کی تعریف کی

واشنگٹن، 22 نومبر (انڈیا نیریٹو)

امریکہ نے تین دنوں میں دوسری بار ہندوستان کی تعریف کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کارین جین پیئر نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو اہم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ تعلقات کا احترام کرتے ہیں۔

کارین جین پیئر نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بہت ہی اہم تعلقات ہیں۔ آپ نے صدر کو گزشتہ ہفتے بالی میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال اور ملاقات کرتے ہوئے دیکھا۔ یہ واضح طور پر ایک اہم رشتہ ہے۔ ہم واقعی اس کا احترام کرتے ہیں۔ اس سے قبل، کارین جین پیئر نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے لئے کئے گئے اس تبصرہ میں کہ ’’آج جنگ کا دور نہیں ہے۔‘‘ جی -20 مشترکہ اعلامیہ میں شامل کرنے میں وزیر اعظم نریندر مودی کے کردار کی تعریف کی تھی

Recommended