Urdu News

دنیا کو ایک مزید وبا کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے: اقوام متحد سکریٹری جنرل

دنیا کو ایک مزید وبا کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے: اقوام متحد سکریٹری جنرل

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے پیر کو خبردار کیا کہ کورونا وائرس وبائی مرض آخری نہیں ہے۔ دنیا کو اگلی وبا کے لئے تیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وبا کی تیاری کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں اس مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم نے کہا تھا کہ کوئی بھی ملک اس وبا سے نکلنے کا راستہ نہیں ڈھونڈ سکتا۔ ایک بوسٹر خوراک کو کافی نہیں سمجھا جانا چاہئے۔ سال 2020 میں ایچ آئی وی، ملیریا اور ٹی بی سے مرنے والوں کی تعداد سے زیادہ لوگ سال 2021 میں کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا کا اومیکرون ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اسے تشویش کی ایک قسم قرار دیا ہے۔ اس کا پہلا معاملہ جنوبی افریقہ میں منظر عام پر آیاتھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔

Recommended