Urdu News

بھارت-آسٹریلیا کے مابین تجارت میں ہوگااضافہ،باہمی تعلقات کومضبوط بنانے پرزور

بھارت-آسٹریلیا کے مابین تجارت میں ہوگااضافہ،باہمی تعلقات کومضبوط بنانے پرزور

ہندوستانی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی آسٹریلیا-انڈیا بزنس کونسل کے ساتھ ملاقات

بھارتی وزیر خارجہ 15 سے 17 فروری تک فجی میں ہونے والی عالمی ہندی کانفرنس میں شرکت کریں گے

 بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ بھارت  کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن نے آسٹریلیا-انڈیا بزنس کونسل کے ساتھ سڈنی میں منعقدہ میٹنگ میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کے بارے میں بات کی۔

 آئندہ 15 سے 17 فروری تک فجی میں مجوزہ عالمی ہندی کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے ہندوستانی وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرنے سڈنی میں قیام کیا۔

یہاں انہوں نے آسٹریلیا-انڈیا بزنس کونسل کے ممبران سے ملاقات کی جن میں آسٹریلیا-انڈیا بزنس کونسل کے صدر جوڈی میک کے بھی شامل تھے۔ ان کے ساتھ ملاقات میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تجارت بڑھانے پر زور دیا گیا۔

 دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم بھی کیاگیا۔ اس کے لیے ممکنہ طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے باہمی تجارت میں اضافہ کریں گے اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کریں گے۔

مرلیدھرن آسٹریلیا سے فجی جائیں گے، جہاں وہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ عالمی ہندی کانفرنس کے 12ویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے۔

 وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور فجی کے وزیر اعظم سیتوینی رابوکا بدھ کو  فجی کے ناندی میں عالمی ہندی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ گزشتہ سال دسمبر میں فجی میں نئیمخلوط حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ کسی ہندوستانی رہنما کا فجی کا پہلا دورہ ہوگا۔

Recommended