لندن، 15 نومبر (انڈیا نیرٹیو)
اتوار کو برطانیہ میں لیورپول ہسپتال کے باہر کار دھماکے کے سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گریٹ مانچسٹر پولیس نے ٹویٹ کیا کہ مرسی سائیڈ میں افسران نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت لیور پول کے علاقے کینسنگٹن سے 29، 26 اور 21 سال کی عمر کے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔
اسپتال کے باہر کار دھماکے میں جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔تاہم زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی حالت مستحکم ہے۔ پولیس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی پولیس اس علاقے میں لیورپول کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پرسکون رہیں لیکن محتاط رہیں۔ لیورپول کے میئر جان اینڈرسن نے ٹویٹ کیا کہ دھماکے کی خبر پریشان کن ہے۔
برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے ٹویٹ کیا: ' میری ہمدردی لیورپول میں آج کے خوفناک واقعے سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے ساتھ ہیں۔ میں ہنگامی خدمات کے فوری جواب اور پیشہ ورانہ مہارت کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا اور تفتیش پر جاری کام کے لیے پولیس کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔