Categories: عالمی

لندن کے لیورپول ہسپتال کے باہر دھماکے کے الزام میں تین گرفتار

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
لندن، 15 نومبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اتوار کو برطانیہ میں لیورپول ہسپتال کے باہر کار دھماکے کے سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گریٹ مانچسٹر پولیس نے ٹویٹ کیا کہ مرسی سائیڈ میں افسران نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت لیور پول کے علاقے کینسنگٹن سے 29، 26 اور 21 سال کی عمر کے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسپتال کے باہر کار دھماکے میں جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔تاہم زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی حالت مستحکم ہے۔ پولیس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی پولیس اس علاقے میں لیورپول کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پرسکون رہیں لیکن محتاط رہیں۔ لیورپول کے میئر جان اینڈرسن نے ٹویٹ کیا کہ دھماکے کی خبر پریشان کن ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے ٹویٹ کیا: ' میری ہمدردی لیورپول میں آج کے خوفناک واقعے سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے ساتھ ہیں۔ میں ہنگامی خدمات کے فوری جواب اور پیشہ ورانہ مہارت کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا اور تفتیش پر جاری کام کے لیے پولیس کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago