Urdu News

نیپال میں پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے خلاف تین سابق وزرائے اعظم کادھرنا

Three former prime minister protest against the dissolution of parliament in Nepal

کھٹمنڈو ، یکم فروری (انڈیا نیرٹیو)

 اتوار کے روز ، نیپال میں پارلیمنٹ کی تحلیل کے خلاف کھٹمنڈو میں تین سابق وزرائے اعظم پشپ کمال دہل عرف پرچنڈا ، مدھو کمار نیپال اور جھل ناتھ کھنل نے اپنے حامیوں کے ساتھ دھرنا دیا۔

وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے گذشتہ سال 20 دسمبر کو نیپال کی حکمران نیپال کمیونسٹ پارٹی (این سی پی) میں پھوٹ پڑ جانے کے بعد پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا تھا۔پارٹی کی جانب سے اولی پر عہدہ چھوڑنے کادباؤ بڑھ گیا تھا۔ پرچنڈااور مادھو کمار نیپال این سی پی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ این سی پی اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ پرچنڈا کے دھڑے نے بھی اولی کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔

اولی کی سفارش پر صدر ودیا دیوی بھنڈاری نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں یعنی ایوان نمائندگان کو تحلیل کردیا۔ پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے بعد ، اولی نے رواں سال 30 اپریل اور 10 مئی کو انتخابات کرانے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔

Recommended