جنوبی افریقہ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ حوالگی کے معاہدہ کوآخری شکل دی
جوہانسبرگ ، 12 جون (انڈیا نیرٹیو)
جنوبی افریقہ ہندستانی نژادتاجر گپتا بھائیوں پر لگاتار شکنجہ کس رہا ہے۔ اس کی حوالگی کے لیے جنوبی افریقہ نے متحدہ عرب امارات (یواے ای ) کے ساتھ حوالگی کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ میں گپتا بھائیوںپر سرکاری بدعنوانی کا مقدمہ چلانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ گپتا بھائیوں پر سرکاری کمپنیوں میں بے حد بدعنوانی کاالزام ہے ۔ 2018 میں سابق صدر جیکب زوما کا استعفی کے بعد جنوبی افریقہ کے گپتا برادران۔ اجے ، اتول اور راجیش گپتا دبئی چلے گئے تھے ۔
خیال کیا جاتا ہے کہ جنوبی افریقہ میں جیکب زوما کے زمانے میں گپتا بھائی کے ساتھ ان کے تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑے سرکاری معاہدوں کو محفوظ بنانے اور رشوت لینے کا الزام لگایا گیا تھا یہاں تک کہ ان پرزوما کے کابینہ کے وزرا کی تقرری میں مداخلت کر نے کابھی الزام ہے ۔
امریکی وزارت خزانہ نے تینوں گپتا بھائیوں کو 2019 میں پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا اور " ان پربڑے نیٹ ورکس کی بدعنوانی" کے رکن ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اس فہرست میں ان کا شامل ہونا امریکی کمپنیوں کو ان کے ساتھ کاروبار کرنے یا ان کے اثاثوں کو سنبھالنے سے روکتا ہے۔
جنوبی افریقہ کے وزیر انصاف رونالڈ لامولا نے جمعہ کے روز کہا کہ گپتا برادران کی حوالگی کا عمل ایک طویل قانونی جنگ تھا۔ اس کے بعد حوالگی ممکن ہوگا ۔لیمولا نے بتایا کہ حوالگی کا معاہدہ 10 جولائی سے نافذ ہوگی۔ جنوبی افریقہ کی قومی پراسیکیوشن اتھارٹی نے گپتا بھائیوں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کے لئے انٹرپول سے رجوع کیا ہے۔