Urdu News

ترکیہ زلزلہ: 13سالہ لڑکے کو 182 گھنٹے بعد معجزانہ طور پربچا لیا گیا

ترکیہ زلزلہ: 13سالہ لڑکے کو 182 گھنٹے بعد معجزانہ طور پربچا لیا گیا

تْرکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے بچ جانے والوں کی امید ختم ہوتے ہی امدادی کارکنوں نے ملبے تلے 182 گھنٹے گزارنے والے 13 سالہ لڑکے کو باہر نکالا۔ زلزلے کے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد پیر کے روز جنوبی ترکہ کے صوبہ ہاتے میں ایک منہدم عمارت کے ملبے کے نیچے سے بچائے جانے والیلڑکے کو ریسکیو کارکنوں کی طرف سے بچانے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی میڈیا پر جاری کی گئی ہے۔

رائٹرز کے مطابق لڑکے نے بچاؤ کرنے والے کا ہاتھ اس وقت پکڑا جب اسے “اسٹریچر” پر رکھا گیا۔ اسے ایمبولینس کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد اب بھی سیکڑوں افراد ہزاروں ٹن وزنی عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ترکیہ اور ہمسایہ ملک شام میں گذشتہ پیر کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے مرنے والوں کی کل تعداد 37,000 سے زیادہ ہو گئی ہے اور اس میں مزید اضافہ ہونے کی توقع ہے۔

Recommended