Urdu News

ترک صدررجب طیب اردگان عارضہ قلب میں مبتلا، علاج کے لیے اسرائیلی ڈاکٹر سے رجوع، اس خبرکی کیا ہے سچائی؟

ترک صدررجب طیب اردگان عارضہ قلب میں مبتلا

انقرہ،21جنوری(انڈیا نیرٹیو)

اسرائیلی میڈیا میں شائع ہونے والی اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے حال ہی میں ایک سینئر اسرائیلی ماہر امراض قلب کی خدمات استعمال کی ہیں جو دل کے ممکنہ مسائل کی نشاندہی کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ زیر بحث ڈاکٹر پروفیسر یتزاک شاپیرا ہیں جو تل ابیب میں سورسکی میڈیکل سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور اسپتال میں میڈیکل ٹور ازم کے نگران ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ شاپیرا ایک ماہر امراض قلب ہیں جو متعدد عالمی رہ نماؤں کو طبی مسائل اور علاج کے بارے میں مشورہ دیتے رہے ہیں۔اسرائیلی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے اگراردغان کی ترکی میں اسرائیلی ڈاکٹر سے ملاقات ہو تو یہ حیرت کی بات نہیں ہو گی۔دوسری جانب اسپتال اور اسرائیلی ڈاکٹر نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

قابل ذکر ہے کہ ترکی میں حالیہ مہینوں میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ صدراردغان  جو اگلے ماہ اپنی 68 ویں سالگرہ منائیں گے، صحت کے مسائل کا شکار ہیں لیکن گزشتہ نومبر میں ترک ایوان صدر نے گردش کرنے والی افواہوں کے جواب میں ترک صدر کے پرسکون انداز میں چلنے کی 12 سیکنڈ کی ویڈیو جاری کی تھی۔ترکی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کے مطابق اسی مہینے میں ترک حکام نے 30 سوشل میڈیا کے سرگرم کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جنہوں نے اردغان کی صحت سے متعلق من گھڑت پیغامات شائع کیے تھے۔

ڈائریکٹوریٹ نے اس وقت ایک پریس بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ یہ پتہ چلا ہے کہ سوشل نیٹ ورک ٹویٹر پر صدر ایردوآن کے حوالے سے موت کا ہیش ٹیگ منتقل کیا گیا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا ہیش ٹیگ کے تحت 30 افراد کی شناخت کی گئی ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ گمراہ کن معلومات کا مواد شیئر کرتے ہیں اور ان کے خلاف ضروری عدالتی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Recommended