Urdu News

ٹویٹر نے ایلن مسک کے خلاف ڈیلاویئرعدالت میں مقدمہ دائر کیا

ٹویٹر نے ایلن مسک کے خلاف ڈیلاویئرعدالت میں مقدمہ دائر کیا

سین فرانسسکو،13 جولائی ()انڈیا نیرٹیو

ٹویٹر نے منگل کو ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔ گذشتہ کچھ دنوں سے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر 44 بلین ڈالر کے حصول کے معاہدے کی منسوخی کے بعد مسک کے خلاف قانونی کارروائی کی تیاری کر رہا تھا۔

ٹویٹر کے بورڈ کے چیئرمین بریٹ ٹیلر نے منگل کو ٹویٹ کیا کہ بورڈ نے ڈیلاویئر کورٹ آف چانسری میں مسک کو اس کے معاہدے کی ذمہ داریوں کے لئے جوابدہ ٹھہرانے کے لئے مقدمہ دائر کیا ہے۔ نیویارک کی بڑی قانونی فرموں واچٹیل، لپٹن، روسین اور کاٹز نے الزام لگایا کہ مسک نے اس معاہدے سے بچنے کی کوشش کی۔ یہ معاہدہ کی خلاف ورزی ہے۔

ٹویٹر نے الزام لگایا کہ ”مسک نے ٹویٹر اور اس کے شیئر ہولڈروں کے لیے اپنی ذمہ داریوں کا احترام کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ انہوں نے جس معاہدے پر دستخط کئے وہ اب ان کے ذاتی مفادات کو پورا نہیں کرتا ہے۔

اس واقعہ کا اثر یہ ہوا کہ منگل کو ٹوئٹر کمپنی کے اسٹاک میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں ا?ئی۔ مسک کے حصول سے پیچھے ہٹنے کے بعد ٹویٹر کے حصص میں 11.3 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ مسک کی ٹیم نے ہفتے کے روز ایک خط لکھا جس میں ٹویٹر کی خریداری کے معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Recommended