Urdu News

پاکستان کے دو ڈرون بین الاقوامی سرحد پر آئے ، بی ایس ایف نے کی فائرنگ

پاکستان کے دو ڈرون بین الاقوامی سرحد پر آئے

پاکستان کے دو ڈرون بین الاقوامی سرحد پر آئے ، بی ایس ایف نے کی فائرنگ 

جموں کی بین الاقوامی سرحد پر واقع آر ایس پورہ ریجن کے ارنیا علاقے میں پاکستان نے ہندوستانی فضائی حدود میں دو ڈرون اتارنے کی کوشش کی ، لیکن بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے فائرنگ کرکے دونوں ڈرون بھگا دیئے ۔

ایک پولیس افسر کے مطابق ، دو پاکستانی ڈرونوں نے ہفتہ کے روز صبح چار بجے کے درمیان آر ایس پورہ کے علاقے ارنیا پر اتارنے کی کوشش کی ، جس پر بی ایس ایف اہلکاروں نے قریب 15 راؤنڈ فائر کیے۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں ڈرون پاکستانی حدود میں واپس چلے گئے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ہندوستان کی حدود میں اسلحہ اور منشیات کی سپلائی کےلیے ڈرون کا استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 24 فروری کی رات سے 2003 کے جنگ بندی معاہدے کو برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے تب سے جموں و کشمیر میں سرحد پر امن قائم ہوا ہے۔

بی ایس ایف کے ایک اہلکار کے مطابق ، آج صبح ار نیا میں جبل اور وکرم کی سرحدی چوکیوں پر دو ڈرون پرواز بھرتے دیکھے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ڈرون الرٹ کے بعد پاکستانی سرحد پر واپس چلے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پورا علاقہ بند کر دیا گیا ہے اور تلاشی مہم چلائی گئی تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ پاکستان واپس آنے سے قبل ڈرون سے کوئی چیز گرا تو نہیں پائے۔ تاہم ، زمین پر اب تک کوئی قابل اعتراض سامان نہیں ملا ہے۔

Recommended