Urdu News

فلپائن میں سمندری طوفان سے تباہی، 98 افراد ہلاک، 63 لاپتہ

فلپائن میں سمندری طوفان سے تباہی

منیلا (فلپائن)، 31 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

فلپائن میں ٹراپیکل طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی  ہے۔ طوفان کے تھمنے کے بعدہوئی بارش کے بعدآئے سیلاب اور تازہ مٹی کے تودے گرنے سے صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔

مرنے والوں کی تعداد 98 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے پیر کے روز  یہ اطلاع دی۔ اس وقت 63 شہری لاپتہ ہیں۔فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے اس تباہی پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

منیلا ٹائمز نے نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ طوفان سے مرنے والوں کی تعداد 98 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران 69 افراد زخمی اور 63 لاپتہ ہوئے ہیں۔

اس طوفان سے 18 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ زرعی شعبے کو 285.28 ملین پی (مقامی کرنسی) کا نقصان ہوا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں میماروپا، بیکول ریجن، ویسٹرن ویزائس، زامبوانگا جزیرہ نما، جنوبی کوٹاباٹو، سلطان قدرت، سارنگنی اور جنرل سانتوس سٹی شامل ہیں۔

Recommended