Urdu News

متحدہ عرب امارات کی سعودی عرب پرحوثیوں کے ڈرون حملوں کی شدید مذمت

متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب

متحدہ عرب امارات کی سعودی عرب پرحوثیوں کے ڈرون حملوں کی شدید مذمت

دبئی ،24جون (انڈیا نیرٹیو)

متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے پر یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے بمبار ڈرون طیاروں کے ذریعے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی باغی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت برادر ملک سعودی عرب میں عام شہریوں اور سول تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد حوثی تنظیم نہتے شہریوں کو بمبار ڈرون طیاروں سے نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین اور عالمی اصولوں کی صریح خلاف ورزی کررہے ہیں۔امارات نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ حوثی ملیشیا کی سعودی عرب پر دہشت گردانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کرے اور حوثیوں کی کارروائیوں کو رکوائے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ حوثی ملیشیا کی یمنی قوم اور سعودی عرب کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔ سعودی عرب کی سلامتی پر حملہ امارات کی سلامتی پر حملے کے مترادف ہے۔

Recommended