Urdu News

متحدہ عرب امارات: کیرالہ کے دو آیورویدک ڈاکٹروں کو ملا گولڈن ویزا

کیرالہ کے دو آیورویدک ڈاکٹر

متحدہ عرب امارات: کیرالہ کے دو آیورویدک ڈاکٹروں کو ملا گولڈن ویزا

ابو ظہبی ، 27جون (انڈیا نیرٹیو)

متحدہ عرب امارات میں بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے دو آیورویدک پریکٹیشنرس کو گولڈن ویزا دیا گیا ہے۔ریاست کیرالہ کے ڈاکٹر شیام وسیو ناتھن پلئی اور ڈاکٹر جاسنا جمال کو گولڈن ویزا دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شیام ابوظہبی میں واقع برجیل ڈے سرجری سنٹر میں کام کرتے ہیں۔ انہیں 17 جون کو میڈیکل پروفیشنلس اور ڈاکٹروں کے زمرے میں ویزا دیا گیا تھا۔

ڈاکٹر شیام نے اس موقع پر آیوروید اور آیوروید ڈاکٹروں کو اس طرح کی حمایت کے لئے یو اے ای کے رہنماوں اور پالیسی سازوں کے تئیں دلی شکریہ ادا کیا ہے ۔ در اصل ڈاکٹر شیام بنیادی طور سے کولم (کیرل) کے رہنے والے ہیں اور سال 2001میں دبئی آئے تھے ۔

 ڈاکٹر جاسنا جمال کو 24 جون کو گولڈن ویزا دیا گیا ۔ وہ الممزار دبئی میں رہتی ہیں۔ ڈاکٹر جاسنا کا تعلق ریاست کیرالہ کے تری سور سے ہے۔ وہ 12 سال قبل دبئی میں مقیم آرکیٹیکٹ شاجو قادر سے شادی کے بعد دبئی آئی تھیں۔ ا نہیں آیور وید میں 16 سال کا تجربہ ہے۔ دبئی کے الممزار میں ان کا اپنا کلینک ہے۔ انہوں نے آیوروید کو فروغ دینے پر دبئی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Recommended