Urdu News

وزیراعظم بورس جانسن کے دو وزرا نے دیا کا بینہ سے استعفیٰ، برطانیہ میں زبردست سیاسی ہنگامہ جاری

وزیراعظم بورس جانسن کے دو وزرا نے دیا کا بینہ سے استعفیٰ

وزیر تعلیم نادم جہاوی بنے رشی سونک کی جگہ وزیر خزانہ

 لندن،6جولائی (انڈیا نیرٹیو)

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ سے وزرائے خزانہ اور صحت کے مستعفی ہونے کے بعد جانسن کی کابینہ کو تبدیل کرنا پڑا ہے۔ سابق وزیر تعلیم ندیم جہاوی کو نیا وزیر خزانہ بنایا گیا ہے جبکہ مشیل ڈونیلن کو نیا وزیر تعلیم مقرر کیا گیا ہے۔ا سٹیو بارکلے کو وزارت صحت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

منگل کو برطانیہ کے وزیر خزانہ رشی سونک اور وزیر صحت ساجد جاوید نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ یہ دونوں استعفیٰ کا اعلان وزیر اعظم بورس جانسن کی قیادت پر سوال اٹھاتے ہوئے کیا گیا۔ مستعفی ہونے والے وزیر خزانہ رشی سونک نے کہا کہ عوام توقع کرتے ہیں کہ حکومت صحیح طریقے سے اور پوری سنجیدگی کے ساتھ کام کرے گی۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ موجودہ حکومت کا کام کارگر نہیں ہے اور وہ ایسی کابینہ کا حصہ نہیں بن سکتے۔ اسی طرح وزیر صحت کی ذمہ داری سے مستعفی ہونے والے ساجد جاوید نے کہا تھا کہ وزیراعظم بورس جانسن مسلسل اسکینڈلز کے بعد حکومت کرنے سے عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

جانسن نے دو وزراء  کے استعفے کے بعد اپنی کابینہ میں تبدیلی کی ہے۔ ندیم جاہوی کو وزیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اب تک وہ وزیر تعلیم کے طور پر کام کر رہے تھے۔ مشیل ڈونیلن کو جاہوی کی جگہ وزیر تعلیم بنایا گیا۔ بورس جانسن کے چیف آف اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دینے والے اسٹیو بارکلے کو برطانیہ کا نیا وزیر صحت اور سماجی نگہداشت نامزد کیا گیا ہے۔

Recommended