Urdu News

برطانیہ تشدد: لسٹر کے بعد اب اسمیتھوِک میں ہندو مندر کے باہر تشدد

لسٹر کے بعد اب اسمیتھوِک میں ہندو مندر کے باہر تشدد

لندن، 21 ستمبر (اندیا نیرٹیو)

 برطانیہ میں فرقہ وارانہ جنون شدت اختیار کر گیا ہے۔ انڈیا۔ پاکستان ایشیا کپ کے میچ کے بعد لندن کے قریب لسٹر میں ہندو مسلم فساد ہوا اور اب اسمیتھوک میں تشدد برپا ہوا ہے۔ منگل کو اسمیتھوک کے ایک مندر کے باہر 200 سے زائد افراد نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تشدد انگلینڈ کے اسمیتھوِک شہر ویسٹ مڈلینڈس کے درگا بھون میں ہوا۔ ایک طبقے نے یہاں احتجاج کا اہتمام کیا تھا۔ اس واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ان میں ہجوم کو اشتعال انگیز نعرے لگاتے سنا جا سکتا ہے۔ اسی دوران سیکورٹی اہلکار انہیں روکتے نظر آتے ہیں۔ کچھ مظاہرین مندر کی دیوار پر بھی چڑھ گئے۔

وائرل ویڈیو میں 200 سے زیادہ لوگ درگا بھون ہندو مندر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اس دوران ہجوم شدید نعرے بازی کر رہا ہے۔ برمنگھم ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کرکٹ کے بعد لسٹر میں ہونے والے ہنگاموں جیسا ہے۔

لسٹر واقعے کے بعد لندن میں بھارتی ہائی کمیشن نے بھارتی کمیونٹی کے خلاف تشدد کی شدید مذمت کی۔ ہائی کمیشن نے انگلینڈ کی انتظامیہ سے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ لسٹر فسادات کیس میں اب تک 47 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Recommended