Urdu News

یوکرین جنگ: یوکرین کے خلاف روس کی فوجی کارروائی شروع، امریکا سمیت کتنے ممالک نے کی حملے کی مذمت؟

یوکرین کے خلاف روس کی فوجی کارروائی شروع

نئی دہلی، 24 فروری (انڈیا نیرٹیو)

روس نے یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی شروع کر دی ہے۔ روسی صدر ولادی میر پوتن نے جمعرات کو یوکرین کے بحران پر اپنا جارحانہ موقف واضح کرتے ہوئے اس کے کچھ حصوں میں فوجی کارروائی کی منظوری دی تھی جس کے بعد یوکرین کے کئی شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف سے کچھ فاصلے پر اس وقت دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جب روسی صدر پوتن یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی کی منظوری سے متعلق معلومات شیئر کر رہے تھے۔ دھماکوں سے مشرقی یوکرین کا شہر ڈونیٹسک لرز اٹھا۔

موجودہ صورت حال میں مسلسل جارحانہ بیانات دینے والے روسی صدر نے امریکہ کو براہ راست دھمکی دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جو بھی فریق یوکرین کی حمایت کرے گا اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تاہم روس کا یوکرین پر قبضے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔امریکہ نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران جان و مال کے نقصان کا ذمہ دار روس ہوگا۔

Recommended