Urdu News

 یوکرینی رکن پارلیمنٹ نے روسی مندوب کے ساتھ کی مارپیٹ، ویڈیو وائرل

ترکیہ میں بین الاقوامی کانفرنس کے دوران یوکرینی رکن پارلیمنٹ نے روسی مندوب کے ساتھ مارپیٹ کی

انقرہ، 05 مئی (انڈیا نیرٹیو)

 روس اور یوکرین کے درمیان ایک سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے اثرات بین الاقوامی فورمز پر بھی نظر آنے لگے  ہیں۔ ترکیہ میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کے دوران یوکرین کے ایک رکن پارلیمنٹ نے روسی مندوب کی پٹائی کر دی ۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

اس وقت ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پارلیمینڑی اسمبلی آف بلیک سی اکنامک کوآپریشن (پیب سیک) کانفرنس جاری ہے۔ بحیرہ اسود کے علاقے کے ممالک اس کانفرنس میں جمع ہو ئے ہیں اوردو طرفہ، کثیرالجہتی تعلقات اور اقتصادی، تکنیکی اور سماجی تعاون کو فروغ دینے پر غوروخوض کررہے ہیں۔

اس میں یوکرین اور روس کے نمائندے بھی شرکت کر رہے ہیں۔ اس ملاقات کے دوران یوکرین کے رکن پارلیمنٹ اولیکسنڈر ماریکووسکی نے یوکرین کا قومی پرچم لہرانا شروع کیا۔

اس پر روسی نمائندے نے یوکرین کے رکن پارلیمنٹ کے ہاتھ سے جھنڈا چھین لیا۔ اس سے یوکرین کے رکن پارلیمنٹ اس قدر ناراض ہوئے کہ انہوں نے پروٹوکول توڑتے ہوئے روسی نمائندے پر گھونسوں اور تھپڑوں سے حملہ کردیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے دونوں کو الگ کیا۔

Recommended