Urdu News

میانمار کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس

نیویارک ، 02 فروری (انڈیا نیرٹیو)

 میانمار کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج منگل کو ہوگا۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ہونے والی اس میٹنگ میں میانمار میں اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب کرسٹین شورنر کی تقریر متوقع ہے۔

قابل ذکر ہے کہ میانمار کی فوج نے بغاوت کے بعد پیر کے روز اقتدارپر قبضہ کر لیا تھا اور آنگ سان سوچی سمیت متعدد رہنماؤں کو حراست میں لیا تھا۔

گزشتہ کل میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد جمہوری لیڈران کو حراست میں لے لیا گیا ، دوسری طرف فوج نے میانمار میں ایک برس کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کردیا ۔

میانمار میں تختہ پلٹ پر پوری دنیا میں ایک طرح سے ہنگامہ ہے۔ بیشتر ممالک نے میانمار فوج سے کہا ہے کہ وہ مقید تمام سیاسی لیڈران کو رہا کرکے جمہوری اقدار کی بحالی کے بارے  میں بہتر کام کریں۔  دوسری جانب فوج  نے ملک میں ایمرجنسی لگاتے ہوئے انٹر نیٹ اور دوسری خدمات کو پوری طرح سے متاثر کر رکھا ہے۔

میانمار کی سیاسی صورت حال پر نظر رکھنے کے لیے اقوام متحدہ نے ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے ۔ اس میٹنگ میں میانمار کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ لینے کی کوشش ہوگی تاکہ میانمار میں سیاسی لیڈران کو فوراً رہا کرایا جاسکے۔

Recommended