Categories: عالمی

لڑکیوں کی تعلیم پر طالبان کی پابندی کو واپس نہ لیا گیا تو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ڈیبورا لیونزکا بیان

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
طالبان کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے فیصلے کو واپس نہ لینے کی صورت میں افغانستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ یہ بات اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ ڈیبورا لیونز نے قطر میں طالبان کے ایک رکن سہیل شاہین سے ملاقات میں کہی۔افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن نے ٹویٹر پر لکھا کہ لڑکیوں کی تعلیم کے بارے میں طالبان کے فیصلے سے افغانستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ۔اگر  طالبان نے اپنا  فیصلہ  واپس نہ لیا  تو اسے ناقابل تلافی نقصان جھیلنا پڑے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یو این اے ایم اے نے طالبان کے اس اعلان پر افسوس کا اظہار کیا کہ وہ چھٹی جماعت سے اوپر کی طالبات کو اسکول واپس جانے کی اجازت دینے پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی کو بڑھا رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ افغانستان میں نیا تعلیمی سال شروع ہوتے ہی طالبان نے اعلان کیا ہے کہ لڑکے اپنی تعلیم معمول کے مطابق جاری رکھ سکتے ہیں تاہم چھٹی جماعت سے آگے کی لڑکیوں کے لیے سکولوں کے دروازے بند کر دیے جائیں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قبل ازیں طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے سے ملاقات کی اور انسانی حقوق، انسانی امداد، ترقیاتی منصوبوں، بینکنگ سیکٹر، اقتصادی ترقی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ طالبان کی جانب سے لڑکیوں کے اسکولوں کو بند کرنے کے فیصلے کے خلاف جمعہ کو کابل میں درجنوں طالبات نے ریلی نکالی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago