عالمی

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے ہند-امریکہ اقتصادی اور مالیاتی ساجھے داری کی 9 ویں وزارتی میٹنگ میں ہندوستانی وفد کی قیادت کی

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے ہند-امریکہ اقتصادی اور مالیاتی ساجھے. داری کی 9 ویں وزارتی میٹنگ میں ہندوستانی وفد کی قیادت کی

ہند-امریکہ اقتصادی اور مالیاتی شراکت داری کی 9 ویں وزارتی میٹنگ .آج یہاں منعقد ہوئی۔ہندوستانی وفد کی قیادت مرکزی وزیر خزانہ. اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن نے. اور امریکی وفد کی قیادت وزیر خزانہ ڈاکٹر جینیٹ ییلن نے کی۔

ہندوستانی وفد میں ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر؛ اقتصادی امور کے . سکریٹری؛ حکومت ہند کے چیف اکنامک ایڈوائزر اور وزارت خزانہ، .وزارت امور خارجہ اور ریزرو بینک آف انڈیا کے دیگر نمائندے  شامل تھے۔ امریکی وفد میں وفاقی چیئرمین مسٹر جیروم پاول (وی سی کے ذریعے)؛ کونسلر مسٹر برینٹ نیمن (بین الاقوامی امور). کونسلر مسٹر جے شمبوگ (بین الاقوامی امور)؛ ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے ایشیا مسٹر رابرٹ کپروتھ؛ ڈپٹی آفس ڈائریکٹر برائے پائیدار انفراسٹرکچر. محترمہ ایمی زکرمین؛  ٹریژری اتاشی برائے ہند مسٹر بل بلاک اور امریکہ کے دیگر نمائندے  شامل تھے۔

انسداد، دہشت گردی کی مالی معاونت کا مقابلہ

اقتصادی و مالیاتی ساجھیداری پر 9ویں ہند-امریکہ میٹنگ میں مختلف اقتصادی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان میں عالمی میکرو اکنامک آؤٹ لک، موسمیاتی فنانس، سپلائی چین کی صلاحیت، بین الاقوامی ٹیکس. رقم کی غیرقانونی ترسیل کے انسداد، دہشت گردی کی مالی معاونت کا مقابلہ. بھارت کی آئندہ جی 20 کی صدارت، اور ایم ڈی بی کی اصلاحات شامل ہیں۔

مرکزی وزیر خزانہ اور امریکی وزیر خزانہ کے مشترکہ بیان کی منظوری کے ساتھ میٹنگ کا اختتام ہوا۔

اقتصادی و مالیاتی ساجھے داری سے متعلق میٹنگ کے موقع پر سکریٹری آف ٹریژری کو انڈیا ڈیجیٹل انوویشن پر ایک پریزنٹیشن دی گئی۔ اس کا مقصد انسان رُخی ڈیجیٹل ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کے امکانات کو تلاش کرنا معاشرتی. مسائل کو حل کرنا. ماحولیاتی نظام میں اختراعات کو جنم دینا اور افراد اور چھوٹے کاروبار کو بااختیار بنانا ہے۔ ایک کاروباری تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں صنعت کے مختلف شعبوں کے نامور ماہرین اقتصادیات اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago