Urdu News

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہند – روس دوستی کار ریلی – 2021 کو روانہ کیا

وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ

 نئی دلّی ، 08 اپریل / شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء  کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ہند – روس دوستی کار  ریلی  – 2021 کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا ۔  بین الاقوامی دوستی کار ریلی ایسوسی ایشن ، آئی ایف سی آر اے کے ذریعہ منعقد یہ کار ریلی 18 سے 20 اپریل کو روس میں منعقد ہو گی ۔ یہ آئی ایف سی آر اے کا پانچواں ایڈیشن ہے اور اس میں شمال مشرق کے 14 شرکاء ہندوستان کی نمائندگی  کر رہے ہیں ۔

Image-1ALVS.jpeg

          ہری جھنڈی دکھانے کی تقریب  کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ روس  ،  ہندوستان کا ایک بھروسے مند  ساجھیدار ہے  اور  کھیل کود کے  مشترکہ  انعقاد  سے دونوں  ملکوں کے درمیان دوستی  کے رشتے اور زیادہ  مضبوط ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم  نریندر مودی  کی قیادت میں  روس کے ساتھ  سفارتی ، سماجی اور  ثقافتی  تعلقات نئی اونچائی  تک پہنچ گئے ہیں ۔ ڈاکٹر جتیندر  سنگھ نے امید ظاہر  کی کہ شمال مشرقی خطے  کے شرکاء  سے دونوں  ملکوں کے درمیان  بڑھتے ہوئے  تعلقات  مزید مستحکم ہوں گے ۔

          اس تقریب  کا انعقاد  شمال  مشرقی خطے  کی ترقی کی وزارت کے ذریعہ  کیا جا رہا ہے ، جس میں  نو جوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت  اور امور خارجہ  کی وزارت تعاون کر رہی ہے ۔نئی دلّی ، 08 اپریل / شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء  کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ہند – روس دوستی کار  ریلی  – 2021 کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا ۔  بین الاقوامی دوستی کار ریلی ایسوسی ایشن ، آئی ایف سی آر اے کے ذریعہ منعقد یہ کار ریلی 18 سے 20 اپریل کو روس میں منعقد ہو گی ۔ یہ آئی ایف سی آر اے کا پانچواں ایڈیشن ہے اور اس میں شمال مشرق کے 14 شرکاء ہندوستان کی نمائندگی  کر رہے ہیں ۔

          ہری جھنڈی دکھانے کی تقریب  کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ روس  ،  ہندوستان کا ایک بھروسے مند  ساجھیدار ہے  اور  کھیل کود کے  مشترکہ  انعقاد  سے دونوں  ملکوں کے درمیان دوستی  کے رشتے اور زیادہ  مضبوط ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم  نریندر مودی  کی قیادت میں  روس کے ساتھ  سفارتی ، سماجی اور  ثقافتی  تعلقات نئی اونچائی  تک پہنچ گئے ہیں ۔ ڈاکٹر جتیندر  سنگھ نے امید ظاہر  کی کہ شمال مشرقی خطے  کے شرکاء  سے دونوں  ملکوں کے درمیان  بڑھتے ہوئے  تعلقات  مزید مستحکم ہوں گے ۔

          اس تقریب  کا انعقاد  شمال  مشرقی خطے  کی ترقی کی وزارت کے ذریعہ  کیا جا رہا ہے ، جس میں  نو جوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت  اور امور خارجہ  کی وزارت تعاون کر رہی ہے ۔

Recommended