Categories: عالمی
مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کے ہیڈ کوارٹر میں صحت سے متعلق اجلاس سے خطاب کیا
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کے  ہیڈ کوارٹر میں صحت کی عالمی  اسمبلی کے 75  ویں اجلاس میں اپنے  تاریخی خطاب کے دوران  صحت اور خاندانی بہبود اور  کیمیکلز وکھادوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر  منسکھ مانڈویا  نے  زیادہ لچک دار  عالمی صحت  سکیورٹی ڈھانچے کی تعمیر  کے لئے ہندوستان کے عزم  کو دہرایا۔ ڈبلیو ایچ او  کو زیادہ مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ جیسا کہ  بھارت کے وزیراعظم کی طرف سے  اجاگر کیا گیا ہے کہ  ٹیکوں اور دواؤں کی مساوی رسائی کے لئے  ایک لچک دار عالمی سپلائی چین بنانے کی ضرورت ہے،  ٹیکوں اور  تھیراپیٹکس علاج کے لئے  ڈبلیو ایچ او کی منظوری  کے عمل کو منظم بنانا اور  ایک زیادہ  لچک دار عالمی صحت  کی  سکیورٹی کے ڈھانچے کی تعمیر  کے لئے  ڈبلیو ایچ او  کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے ایک ذمہ دار  رکن کی حیثیت سے ہندوستان ان کوششوں میں ایک کلیدی رول ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان ایک بات پر یقین رکھتا ہے کہ  امن اور صحت سے جڑا  اس سال کا  موضوع بروقت  اور لازمی ہے، کیونکہ  امن کے بغیر ایک پائیدار ترقی اور سبھی کے لئے صحت اور تندرستی ممکن نہیں ہوسکتی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">البتہ اجلاس میں ہندوستان نے  شرح اموات کے سلسلے میں ایک ہی وجہ قرار دیئے جانے پر  ڈبلیو ایچ  او کے حالیہ اقدام پر ناخوشی اور مایوسی کا  اظہار کیا، جہاں  ہندوستان کی قانونی  اتھارٹی  کی جانب سے شائع کردہ ملک کے خصوصی مصدقہ ڈاٹا  کو خاطر میں نہیں لایا گیا۔ اس سلسلے میں صحت کے مرکزی وزیر نے  ہندوستان کی تمام ریاستوں کے  وزرائے صحت کی  نمائندہ باڈی،  سینٹرل کونسل آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر کی اجتماعی مایوسی  سے آگاہ کیا، جب کہ  اس ادارے نے  زیادہ شرح اموات  کے سلسلے میں رپورٹوں پر  ڈبلیو ایچ او کے طریقہ کار  اور ایپروچ  سے متعلق ایک متفقہ  قرار داد منظور کی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">مرکزی وزیر صحت کے خطاب کا مکمل متن حسب ذیل ہے:
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ہندوستان کا یقین ہے کہ  امن اور صحت سے جڑا ، اس سال کا موضوع بروقت اور لازمی  ہے کیونکہ  امن کے بغیر ایک پائیدار ترقی اور سبھی کے لئے صحت  اور تندرستی ممکن نہیں ہوسکتی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ہندوستان اس بات پر  پورا یقین رکھتا ہے کہ ڈبلیو ایچ او   کا  ایک با مقصد اور نتیجہ خیز انداز میں سبھی کے لئے صحت کے ہدف  کے حصول میں ایک اہم رول  ہے۔ یہ ہماری  اجتماعی کوشش ہونی چاہئے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ ڈبلیو ایچ  او  عصری  تقاضوں سے نمٹنے  کے مقصد کے لئے  پوری طرح فٹ ہے۔  ہندوستان نے ہمیشہ ڈبلیو ایچ او  کو رکن ریاستوں کی خواہشات کی عکاسی کرنے اور اس کے عمل کو رکن ریاستوں کے ذریعے چلانے کے لیے تعمیری طور پر تعاون فراہم کیا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اس تناظر میں ہندو ستان  نے شرح اموات کے سلسلے میں ایک ہی وجہ قرار دیئے جانے پر ڈبلیو ایچ او کے حالیہ اقدام پر ناخوشی اور تشویش کا اظہار کیا، جہاں  ایک قانونی اتھارٹی کی طرف سے شائع کئے گئے ہمارے ملک کے مخصوص مصدقہ ڈاٹا کو خاطر میں نہیں لایا گیا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اس کے نتیجے میں ہندوستان کے آئین کی دفعہ 263  کے تحت تشکیل دی گئی  سینٹرل کونسل آف  ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر نے  ایک متفقہ قرار داد منظور کی، جس میں  مجھ سے کہا گیا کہ اس سلسلے میں ڈبلیو ایچ  او کے رویہ پر  ان کی اجتماعی مایوسی اور تشویش سے آگاہ کروں۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago