Urdu News

برکس دوئم یوتھ کیمپ کی افتتاحی تقریب

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

 

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے 2 اگست 2022 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے برکس دوئم یوتھ کیمپ کی افتتاحی تقریب میں نوجوان شرکاء اور برکس ممالک کے سرکاری نمائندوں سے خطاب کیا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت والی بھارتی حکومت کی ترجیح دنیا بھر کے نوجوانوں کے درمیان لازوال روابط استوار کرنا ہے۔ وزیرموصوف نے وزیر اعظم  نریندر مودی کی جانب سے شروع کی گئی لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ (ایل آئی ایف ای) مہم پر روشنی ڈالی اور نوجوانوں پر اس بات کے لئے  زور دیا کہ وہ  اس لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ (LiFE) کو ایک مہم کے طور پر آگے بڑھانےکے لئے  اکٹھے ہوں جو ماحولیات کے حوالے سے شعوری طرز زندگی کی جانب ایک عوامی تحریک بن سکتی ہے۔ انہوں نے وسائل سے بھرپور انضمام کے ذریعے نسل در نسل اور مقامی علم کی جڑوں کو زندہ رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

مرکزی وزیر نے انتہائی نتیجہ خیز برکس دوئم انٹرنیشنل یوتھ کیمپ کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔

Recommended