Categories: عالمی

امریکی دعویٰ: اگلے ماہ تک روسی میزائل ڈیفنس سسٹم ایس۔400 تعینات کرنا چاہتا ہے بھارت

واشنگٹن، 18 مئی (انڈیا نیرٹیو)

امریکی دفاعی ہیڈکوارٹر پنٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اگلے ماہ تک روس سے خریدے گئے  ایس-400 میزائل دفاعی نظام کو تعینات کرنا چاہتا ہے۔ امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل اسکاٹ بیریئر نے امریکی قانون سازوں کو، جو سینیٹ کی ڈیفنس سروسز کمیٹی کے رکن ہیں، کہا ہے کہ بھارت یہ قدم پاکستان اور چین کی جانب سے کسی بھی خطرے کا سامنا کرنے کے لیے اٹھا سکتا ہے۔

بیریئر نے کہا کہ ہندوستانی فوج نے اپنی جارحانہ اور دفاعی سائبر صلاحیتوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کی سرحدوں کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے جدید دفاعی اور  ڈیفنس سسٹم خریدنے کی کوشش کی ہے۔ اس کے بعد دسمبر 2021 میں ہندوستان کو روسی ساختہ ایس-400 فضائی دفاعی نظام کی ابتدائی فراہمی کی گئی۔ درحقیقت ہندوستان نے اپنے پڑوسی ممالک  پاکستان اور چین کے ممکنہ خطرات سے تحفظ کے لیے جون 2022 تک روس سے ایس-400 میزائل دفاعی نظام  کو تعیات کرنے کی حکمت عملی بنا رہاہے۔

پنٹاگون کے انٹیلی جنس چیف نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان تیزی سے اپنی ہائپرسونک، بیلسٹک، کروز اور فضائی دفاعی میزائل کی صلاحیتوں کو ترقی دے رہا ہے۔ دعویٰ کیا کہ گزشتہ سال 2021 میں ہندوستان نے کئی ٹیسٹ کیے تھے۔ اس کے بعد ہندوستان کے مدار میں سیٹلائٹس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

خلائی شعبے میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہندوستان خلائی وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہتا ہے اور اس کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بڑھا رہا ہے۔ ہندوستان ملکی دفاعی پیداوار بڑھانے پر زور دینے کے ساتھ بڑے پیمانے پر فوجی جدید کاری کی طرف بڑھ رہا ہے جس میں فضائی، زمینی، بحری اور اسٹریٹجک جوہری قوتیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستان نے ایک جوائن ملٹری کمانڈ قائم کرنے کی پہل بھی کی ہے، جو اس کی تینوں فوجی خدمات کی مشترکہ صلاحیت  میں اضافہ کرے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago