Urdu News

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چار بھارتی شہریوں کوکیا گیا اغوا

اغوا ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کی آٹھ ماہ کی بچی بھی شامل

اغوا ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کی آٹھ ماہ کی بچی بھی شامل

واشنگٹن، 04 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

 امریکہ سمیت مغربی دنیا میں ہندوستانی عوام پر ظلم و ستم میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اب امریکا کے کیلیفورنیا میں چار بھارتی شہریوں کے اغوا کی خبر سامنے آئی ہے۔ اغوا ہونے والوں میں ہندوستانی نڑاد شوہر اور بیوی اور ان کی آٹھ ماہ کی بیٹی شامل ہیں۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر مرسڈ میں دوست سمیت چار بھارتی نڑاد افراد کو اغوا کر لیا گیا۔

مرسڈ کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے مطلع کیا کہ جسدیپ سنگھ، 36، اس کی بیوی جسلین کور، 27، اور ان کی آٹھ ماہ کی بچی آروہی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ جسدیپ کے 39 سالہ دوست امندیپ سنگھ کو بھی اغوا کر لیا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ چار ہندوستانی مرسڈ میں ساؤتھ ہائی وے 59 کے بلاک-800 میں واقع ایک تجارتی ادارے کے قریب موجود تھے۔ اچانک مسلح ہائی جیکر وہاں پہنچے اور خطرناک عزائم دکھاتے ہوئے چاروں ہندوستانیوں کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا۔

جائے وقوعہ کے قریب بہت سی دکانیں اور ریستوراں ہیں لیکن اغوا کار چاروں کو ڈنکے کی چوٹ پر اغوا کر کے اسلحہ لہراتے ہوئے چلے گئے۔

پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کے پیچھے محرکات جاننے کی کوششیں جاری ہیں۔ فی الحال مشتبہ اغوا کار کے اغوا کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

مرسڈ کاؤنٹی شیرف کا دفتر مشتبہ یا متاثرہ شخص سے رابطہ نہ کرنے کا مشورہ دے رہا ہے۔ ان کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ امریکی حکام نے لوگوں سے کہا کہ وہ مشتبہ افراد یا متاثرین کے قریب نہ جائیں اور اگر وہ نظر آئیں تو پولیس کو مطلع کریں۔

Recommended