Urdu News

امریکہ نے عجلت میں افغانستان سے فوجی دستے واپس بلائے، ترجمان وزارت خارجہ چین

افغانستان اور امریکی پرچم

چین نے کہا ہے کہ امریکا نے افغانستان میں اپنی ذمہ داریاں نظرانداز کیں اور عجلت میں افغانستان سے فوجی دستے واپس بلائے۔بیجنگ سے جاری بیان میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا نے اس عمل سیافغان عوام اور خطے کیدیگر ممالک پر ملبہ ڈال دیا۔ ترجمان نے کہا کہ امریکا افغان مسئلے کا اصل مجرم ہے۔ افغان مسئلے کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔دوسری جانب افغان حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ روز طالبان کے زیر قبضہ جانے والی دو اہم سرحدی تجارتی گزرگاہوں کو قبضے سے ا?زاد کروانے کے لیے تازہ دم دستے بھیج رہے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان گورنر ہرات کا کہنا ہے کہ حکام نے سرحدی گزرگاہ اسلام قلعہ کا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے تازہ دم دستے بھیجے ہیں، جو جلد اسلام قلعہ پہنچ جائیں گے۔

یورپین فارن افئیرز کونسل کے آئندہ اجلاس میں افغانستان کا مسئلہ زیرِ غور

یورپین فارن افئیرز کونسل کے آئندہ اجلاس میں افغانستان کا مسئلہ زیر غور آئے گا، یہ اجلاس 12 جولائی پیر کے روز منعقد ہوگا جس میں یورپین یونین کے تمام ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے جبکہ اجلاس کی صدارت یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل کریں گے۔اس اجلاس میں یورپین خارجہ امور کے سربراہ افغانستان کی تازہ ترین صورتحال سے ممبران کو آگاہ کریں گے اور مستقبل میں افغانستان کے ساتھ یورپ کے معاملات چلانے کے لیے  تجاویز پر گفتگو کی جائے گی۔

فارن افئیرز کونسل کے آئندہ اجلاس میں جن دیگر امور پر گفتگو ہوگی ان میں ساؤتھ کاکسس، لبنان، ایتھوپیا، سٹریٹجک کمپاس اور نئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی جیو پالیٹکس شامل ہیں۔

یاد رہے کہ افغانستان سے امریکی اور دیگر افواج کی واپسی نے افغانستان کے اندر مستقبل کی صورتحال کو فی الحال دھندلا رکھا ہے۔اس صورت حال میں افغانستان کی تعمیر کے لیے امداد فراہم کرنے والے ایک بڑے شراکت دار کے طور پر یورپ بھی پریشان ہے۔

افغان حکام نے طالبان کے زیر قبضہ علاقہ کوآزاد کروانے کے لیے فوجی دستے بھیجے

افغان حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ روز طالبان کے زیر قبضہ جانے والی دو اہم سرحدی تجارتی گزرگاہوں کو قبضے سے آزاد کروانے کے لیے تازہ دم دستے بھیج رہے ہیں۔افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے طالبان سے پوچھا جائے کہ وہ کس کے لیے لڑ رہے ہیں، افغان حکومت امن چاہتی ہے لیکن طالبان تشدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان گورنر ہرات کا کہنا ہے کہ حکام نے سرحدی گزرگاہ اسلام قلعہ کا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے تازہ دم دستے بھیجے ہیں، جو جلد اسلام قلعہ پہنچ جائیں گے۔طالبان نے گزشتہ روز ایران کیساتھ متصل اہم تجارتی سرحدی گزرگاہ اور ترکمانستان کے ساتھ متصل تجارتی سرحدی گزرگاہ تورغندی پر قبضہ کرلیا تھا۔

طالبان نے افغانستان کے تقریباً 400 اضلاع میں سے 250 پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔دوسری جانب چین نے اپنے شہریوں کو جلد از جلد افغانستان چھوڑنے کی ہدایات دے دیں۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے امریکا نے اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کو نظر انداز کرتے ہوئے عجلت میں افغانستان سے فوجی دستے واپس بلائے۔ امریکا کے اس عمل سے افغان عوام اور خطے کے دیگر ممالک پر اس کا ملبہ ڈال دیا۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ امریکا افغان مسئلے کا اصل مجرم ہے، اس کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔

Recommended