Urdu News

اسرائیلی بستیوں کی تعمیر روکنے کی قرارداد پر ووٹ نہ دینے کے لیے امریکہ یو اے ای پرکیوں بنارہا ہے دباؤ؟

متحدہ عرب امارات اور امریکہ

امریکہ نے متحدہ عرب امارات سے کہا کہ وہ پیر کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک مسودہ قرارداد پیش نہ کرے جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آباد کاری کی اپنی تمام سرگرمیاں فوری طور پر بند کر دے، کیونکہ واشنگٹن دونوں فریقوں کے درمیان ڈیل کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ اطلاع اتوار کو امریکی اور اسرائیلی حکام کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔

امریکی ویب سائٹ ایکسیوس نے ایک اہم ذریعے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گذشتہ ہفتے ، سلامتی کونسل کی قرارداد روکنے کے اقدامات کے طور پر ، واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید سے ملاقات کی۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس نے 14 فروری کو ایک بیان میں کہا تھا کہ”اس ملاقات میں خطے میں امن کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، جیسے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تشدد میں اضافے کو روکنے اور امن کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

ایکسیوس کے مطابق ہفتے کے آخر میں بلنکن نے عبد اللہ بن زاید سے پھر بات کی اور” قرارداد پر پیش رفت سے پہلے ایک ڈیل پر کام کرنے کے لیے مزید وقت مانگا۔

محکمہ خارجہ کے مطابق، ہفتے کے روز، امریکی اعلیٰ سفارت کار نے بھی فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے بات چیت کی اور “مذاکرات کے ذریعے دو ریاستی حل اور اس کی عملداری کو خطرے میں ڈالنے والی پالیسیوں کی مخالفت کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔

Recommended