Urdu News

امریکہ کے شمالی کیرولینا میں اندھا دھند فائرنگ، پانچ کی موت

امریکا کے شمالی کیرولینا میں اندھا دھند فائرنگ

نیویارک،14 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

 امریکہ کے شمالی کیرولینا میں ایک بار پھر خونریزی ہوئی ہے۔ یہاں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے پانچ افراد کو قتل کردیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔فائرنگ سے کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واقعہ شام 5 بجے کے قریب پیش آیا۔ ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ فائرنگ کے بعد ناکہ بندی کر دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے ایک پولیس افسر سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کیرولینا کے میئر نے فائرنگ کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ اور کرنے کی ضرورت ہے۔ اس قسم کے بے بنیاد تشدد کو روکنے کی ضرورت ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ گولی چلانے والا گورا نوجوان ہے۔ اس کے پاس ایک لمبی بندوق دیکھی گئی ہے۔ فی الحال اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس اس سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ گولی چلانے والا گورا نوجوان ہے۔ اس کے پاس ایک لمبی بندوق دیکھی گئی ہے۔ فی الحال اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس اس سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

Recommended