Urdu News

امریکی صدر یوکرین میں، کیا یوکرین اور روس جنگ مزید شدید ہوسکتاہے؟

امریکی صدر یوکرین میں

امریکی صدر جو بائیڈن پیر کے روز  یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچے۔بائیڈن یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کی برسی سے عین قبل یہاں پہنچے۔قیاس کیا جا رہا ہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی بائیڈن کے ساتھ مل کر کوئی بڑا منصوبہ بنا سکتے ہیں۔

یہاں وہ یوکرین کے صدر زیلینسکی کے ساتھ نظر آئے۔ بائیڈن کا یہ دورہ چونکا دینے والا ہے۔ اس بارے میں کسی کو اطلاع تک نہیں دی گئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق بائیڈن کے کیف پہنچنے سے پہلے اس علاقے کو نو فلائی زون بنا دیا گیا تھا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ بائیڈن رومانیہ کی فضائی حدود سے کیف پہنچے تھے۔ یہاں موجود زیلینسکی نے ان کا استقبال کیا۔ روس نے گزشتہ سال 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ تب سے اب تک اس جنگ میں ہزاروں فوجی مارے جا چکے ہیں۔ تاہم، دونوں فریقوں نے کبھی کوئی اعداد و شمار عام نہیں کیے ہیں۔

واضح ہوکہ بائیڈن کا یہ دورہ چونکا دینے والا ہے۔ اس بارے میں کسی کو اطلاع تک نہیں دی گئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق بائیڈن کے کیف پہنچنے سے پہلے اس علاقے کو نو فلائی زون بنا دیا گیا تھا۔

Recommended