Categories: عالمی

امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول نے مسلمانوں کو پیش کی رمضان کی مبارک باد

امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول نے مسلمانوں کو پیش کی رمضان کی مبارک باد

واشنگٹن،14اپریل(انڈیا نیرٹیو)

رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کے موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جِل بائیڈن نے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے ایک خصوصی بیان میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں موجود مسلم کمیونٹی کی شراکت کے ساتھ ساتھ اس کے اراکین کو درپیش مشکلات کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ”جِل اور میں امریکہ اور دنیا بھر میں موجود مسلم طبقے کو اپنی گرم جوش مبارک باد اور نیک تمنائیں بھیجتے ہیں، رمضان کریم۔“

میڈیا رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن نے کہا کہ 'جیسا کہ ہمارے بہت سے ساتھی امریکی کل سے روزہ رکھنے کا آغاز کریں گے، ہمیں یہ بات یاد آئی کہ یہ سال کس قدر مشکل گزرا'۔ انہوں نے کہا کہ 'اس عالمی وبا میں دوست اور پیارے ابھی تک خوشیاں منانے اور اجتماع میں اکٹھے نہیں ہوسکتے ہیں اور اب تک بہت سارے گھرانے اپنے کھو جانے والے پیاروں کے بغیر افطار کے لیے بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 'اس کے باوجود ہماری مسلمان کمیونٹیز اس ماہ کا آغاز نئی امید کے ساتھ کرتی ہیں'۔جو بائیڈن نے اپنے بیان میں اس بارے میں بھی بات کی کہ مسلم امریکیوں نے ملک کے قیام کے بعد سے ہی ریاستہائے متحدہ امریکہ کو کس طرح تقویت بخشی۔

امریکی صدر نے کہا کہ 'وہ اتنے ہی متنوع اور متحرک ہیں جیسے امریکہ کی تعمیر میں انہوں نے مدد کی، آج مسلمان کووِڈ۔ 19 کے خلاف ہماری لڑائی میں آگے ہیں اور ویکسین کی تیاری اور صف اول کے طبی کارکنان کے طور اہم کردار ادا کر رہے ہیں'۔انہوں نے مسلمانوں کی ستائش کرتے ہوئے بیان میں مزید کہا گیا کہ 'مسلمان انٹرپرینیور اور کاروباری مالکان کی حیثیت سے روزگار پیدا کر رہے ہیں، صف اول کے دستوں کے طور پر اپنی زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں، ہمارے اسکولوں میں پڑھا رہے ہیں، ملک بھر میں پرعزم سرکاری ملازمین کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور نسلی مساوات اور معاشرتی انصاف کے لیے جاری ہماری جاری جدوجہد میں قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں'۔

امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ غنڈہ گردی، تعصب اور نفرت انگیز جرائم کے ذریعے مسلم امریکیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تعصب اور حملے غلط ہیں، ناقابل قبول ہیں اور انہیں لازماً رکنا چاہیے، کسی امریکی کو اپنے عقیدے کے باعث خوف میں زندگی نہیں گزارنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری حکومت تمام عوام کے تحفظ اور حقوق کی حفاظت کے لیے انتھک کام کرے گی۔امریکی صدر نے کہا کہ 'جیسا کہ ہم انہیں یاد کر رہے ہیں جنہیں گزشتہ رمضان سے اب تک کھو چکے ہیں ہم روشن دنوں کے لیے بھی پرامید ہیں'۔ 'انہوں نے کہا کہ قرآن پاک ہمیں یاد دلاتا ہے کہ 'خدا زمین و آسمان کا نور ہے' جو ہمیں اندھیرے سے روشنی میں لے جاتا ہے۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ حالانکہ اس رمضان میں وائٹ ہاؤس کی تقریبات کا انعقاد ورچوئلی ہوگا، جِل اور میں اگلے سال ذاتی طور پر وائٹ ہاؤس کی روایتی عید کی خوشی منانے کے منتظر ہیں، انشا اللہ'۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago