Urdu News

امریکی صدر جو بائیڈن نے افغان سیکورٹی فورسز کی حمایت کا اظہار کیا : اشرف غنی

افغان صدراشرف غنی اور امریکی صدرجو بائیڈن

کابل ، 24 جولائی

افغان صدراشرف غنی نے کہا کہ امریکی صدرجو بائیڈن نے افغان سیکورٹی فورسز کی حمایت کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔ مسٹر غنی نے جمعہ کے روز کہا کہ امریکی صدر نے فون پر گفتگو کے دوران ان سے اس عزم کا ظاہر کیا ۔

انہوں نے ٹویٹ کیا ’’ آج شام میں نے صدر بائیڈن سے فون پر بات کی ۔ ہم نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات پرتبادلہ خیال کیا ۔صدر بائیڈن نے مجھے یقین دلایا کہ افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکورٹی فورسز (او ڈی ایس ایف) کی مدد جاری رہے گی ۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ افغانستان کی حفاظت کریں گے‘‘ ۔

مسٹر غنی نے کہا کہ اس دوران مسٹر بائیڈن نے افغانستان کے ساتھ سفارتی اور معاشی شراکتداری کو مستقل جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔

واضح ہو کہ گزشتہ کچھ دن قبل افغانی صدر اشرف غنی نے طالبان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان اور القاعدہ کے مابین گہرے رشتے ہیں۔  ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ طالبان کے القاعدہ اور دیگر تنظیموں کے ساتھ گہرے روابط ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ طالبان افغانستان کو باغیوں کی پناہ گاہ بنانا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت طالبان کی خواہش پوری نہیں ہونے دے گی، ہمارا مقصد افغانستان کی آزادی، مساوات اور 20 سال میں حاصل کی گئی کامیابیوں کا تحفظ ہے۔افغانستان کے صدر نے مزید کہا کہ ہم فوری اور دیرپا امن قائم کرنا چاہتے ہیں، دشمن جان لیں ہم کبھی سرینڈر نہیں کریں گے۔اشرف غنی کایہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے 5 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کیا لیکن طالبان ہم سے مذاکرات کے لیے رضا مند نہیں ہیں۔

Recommended